Type to search

تلنگانہ

لاک ڈاون۔حیدرآباد میں الائٹ کیب سروس کا آغاز

alyte Cabs

حیدرآباد14اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حیدرآباد سٹی پولیس نے مہیندرا لاجسٹک کے اشتراک سے شہر میں ’الائٹ کیبس‘ سروس کا آغاز کیا۔

یہ کیب سروس ان افراد کے لئے شروع کی گئی ہے جو پولیس کی اجازت سے ضروری کام سے جانا چاہتے ہیں۔ اس کا مقصد معمرشہریوں اور خواتین کو بینکس تک پہنچنے یا پھر طبی معائنہ کے لئے اسپتال پہنچانا ہے۔

 

پہلے مرحلے میں ، کمپنی نے سٹی پولیس کو پانچ کیب فراہم کی تھیں اور ضرورت کے لحاظ سے مزید بیڑے میں شامل کیا جائے گی۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ، انجنی کمار نے کہا کہ ٹیکسی کی خدمت چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگی اور لوگ سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائل 100 پر کال کرسکتے ہیں۔