Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو 2020: مہندرا اینڈ مہندرا کی الیکٹرک کار مہندرا ایٹم

آٹو ڈسک،11فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو میں اب تک آپ نے کئی کاروں کو دیکھا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسی گاڑی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو نہ صرف آپ کو پسند آئے گی بلکہ آ کو حیران بھی کرئے گی۔ ہم بات کر رہے ہیں مہندرا ایٹم کی جو ایک الیکٹرک کواڈری سائیکل ہے۔ دراصل مہندرا نے آٹو ایکسپو 2020 میں کئی الیکٹرک کانسپٹ کاروں کو پیش کیا ہے، لیکن مہندرا ایٹم ان چننیدہ گاڑیوں میں سے ایک ہے جو کچھ مہینوں بعد ہندوستان میں لانچ ہونے جارہی ہے۔

مہندرا ایٹم کی ٹاپ اسپیڈ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔  مہندرا ایٹم میں چار لوگ ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ اسکے پچھے کی سیٹ پر 3 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ آگے صرف ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ مہندرا ایٹم میں 48 کلو واٹ کا موٹر ملے گا۔ جو قریب 20 گھنٹے پاور کی طاقت جنریٹ کرئے گا۔

مہندرا ایٹم فل سنگل چارج پر 100سے 150 کلومیٹر کا رینج دے گی۔ یعنی ایک بار فل چارج کرنے پر آپ اسے 150 کلومیٹر تک بنا رکے چلا سکتے ہیں۔ مہندرا ایٹم میں پچھے بیٹے مسافر کو ایک ٹیب ملے گا۔ اسکی مدد سے پچھے بیٹھا مسافر ٹرین سے لیکر فلائٹ تک کی معلومات ریئل ٹائم میں حاصل کرسکے گا۔ وہیں ڈرائیور کے سامنے بھی ایک ٹیب ملے گا۔

اس کار کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اسکے دروازے سے آپ آسانی سے باہر یا اندر آسکتے ہیں۔ وہیں اسکے فلور کافی فلیٹ ہے جس سے سفر کے دوران آپ کو بہتر رائیڈنگ کا تجربہ ملے گا۔ مہندرا ایٹم کو کمرشل استعمال کے لیے بنایا گیا ہے یہ گاڑی ان جگہوں کے لیے شاندار آپشن بن سکتی ہے جہاں میٹرو سے اتر کر آپ سواری لیتے ہیں۔ اس میں درجہ حرارت سے لیکر سہولت تک کا خیال رکھا گیا ہے۔

مہندرا ایٹم کا استعمال کمپنی کمرشل استعمال کے لیے کرئے گی۔ ایسے میں مہندرا آنے والے وقت میں اولا اور اوبر سرویس کو سخ مقابلہ دینے والی ہے۔

مہندر اینڈ مہندرا اپنی مہندرا ایٹم کو 3 سے 5 مہینے کے اندر لانچ کرسکتی ہے۔ اسکی قیمت 12 سے 14 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like