Type to search

ٹی وی اور فلم

سلور اسکرین پر دوبارہ مہیش بابو کریں گے شروتی ہاسن کے ساتھ کام

فلمی ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹالی ووڈ سپر اسٹار مہیش بابو ان دنوں اپنی فلم ’سریلیرو نیکووارو‘ کے پرموشن میں مصروف ہے۔ یہ فلم جلد ہی سلور اسکرین پر دستک دینے والی ہے۔ فلم کو لیکر مہیش بابو کے فینس کا دیوانہ پن ابھی سے ہی ساتویں آسمان پر ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ سپر اسٹار کی اگلی فلم کو لیکر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ سامنے آرہی لیٹسٹ رپورٹس کی مانیں تو ساؤتھ سپر اسٹار اپنی اگلی فلم میں ایک بار پھر کمل ہاسن کی بیٹی اور ساؤتھ کی اداکارہ شروتی ہاسن کے ساتھ رومانس کرتے دیکھیں گی۔

رپورٹس ہیں کہ مہیش بابو کی اگلی فلم ’ایس ایس ایم بی 27‘ کے لیے شروتی ہاسن کو فائنل کیا گیا ہے۔ ان دونوں ہی اسٹارس کی جوڑی کو ناظرین نے خوب پسند کیا ہے۔ گذتشہ دفعہ مہیش بابو اور شروتی ہاسن ایک ساتھ فلم ’سریمنتھوڈو‘ میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم سال 2015 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے ناظرین نے خوب پسند کیا تھا۔ اس فلم میں مہیش بابو اور شروتی ہاسن کی شاندار کیمسٹری بھی ناظرین کے دلوں پر راج کرگئی تھی۔ اب سامنے آرہی حالیہ رپورٹس کی مانیں تو یہ جادو ناظرین کو دوبارہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
لیکن فی الحال ایکٹر مہیش بابو اپنی فلم ’سریلیرو نیکووارو‘ میں مصروف ہے۔ اس فلم میں وہ آرمی مین کا کردار نبھاتے دیکھنے والے ہیں۔ فلم میں مہیش بابو کے مقابلے لیڈ رول میں ساؤتھ اسٹار راشمیکا ماندانا ہے۔ اسکے علاوہ فلم میں وجے شانتی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔تو وہیں فلم میں ویلن کے رول میں پرکاش راج نظر آنے والے ہیں۔

Tags:

You Might also Like