Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر مہیش بابو بارش سے متاثرہ لوگوں کے لیے سی ایم ریلیف فنڈ میں دیا عطیہ

فلمی ڈسک،20 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کے مشہور سپر اسٹار مہیش بابو نے حال ہی میں بارش سے متاثر ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ ایکٹر نے تلنگانہ کے سی ایم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ اس بات کی معلومات خود ایکٹر نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ دی۔ اور سبھی سے عطیہ دینے کی درخواست کی۔

کئی تلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ افراد کی راحت کے لئے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں عطیات کا اعلان کیا ہے۔

مہیش بابو نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ آگے آئے اور اسکے لیے عطیہ کریں۔ اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہے۔ بتادیں کہ کورونا وائرس وبا کے درمیان مہیش بابو نے دونوں تیلگو ریاستوں کے سی ایم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔

 

مشہور اداکاروں چرنجیوی،مہیش بابونے فی کس ایک کروڑ روپئے کا اعلان کیا جبکہ ایک اور سرکردہ اداکار جونیر این ٹی آرنے 50لاکھ روپئے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں دیا ہے۔

مہیش بابو کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکار اپنی آنے والی فلم سرکورو ویری پاٹا، میں کیرتی سریش کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Tags:

You Might also Like