Type to search

ٹی وی اور فلم

باہوبلی کے ڈائریکٹر کے ساتھ جمے گی مہیش بابو کی جوڑی

فلمی ڈسک،19اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سریلیرو نیکیو ورو میں شاندار مظاہرے کے ساتھ سال 2020 اپنے نام کرنے والے سپر اسٹار مہیش بابو کے اگلے پراجکٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اداکار کا اگلا پراجکٹ باہوبلی اور آر آر آر کے ہدایتکار ایس ایس راجامولی کے ساتھ ہوگا۔ پچھلے کچھ مہینوں سے، مہیش بابو اور راجامولی کے درمیان ممکنہ تعاون سے جوڑی بہت سی خبریں سامنے آرہی تھی جس پر اب روک لگ گئی ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں راجامولی نےاس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے شیئر کیا۔ یہ کوئی افواہ نہیں ہے ، حقائق یہ ہے کہ میں مہیش بابو کو ہدایت کرونگا اور اسے کے ایل نارائن کی طرف سے تیار کیا جائے گا۔ یہ آر آر آر کے بعد میری اگلی فلم ہوگی۔

مہیش بابو کی اس ان ٹولڈ فلم کو اگلے سال آفیشل طور پر اعلان کیا جائے گا اور 2020 میں شوٹنگ شروع کی جائے گی۔ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ یقینی طور سے سبھی کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ جب تلگو کے سب سے بڑے اداکار اور تلگو کے سب سے بڑے ہدایتکار اس منصبوے کے لیے ایک ساتھ آئیں گے ۔ مہیں بابو کے مداح صرف جنوبی ہند تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وہ ایک ایک پین انڈیا سپر اسٹار ہے اور یہی وجہ ہے کہ انکی سبھی فلمیں باکس آفس پر زبردست کمائی میں کامیاب رہتی ہے۔

Tags:

You Might also Like