Type to search

قومی

کوویڈ ۔19گھر بیٹھے علامات کی جانچ کرنے کے لیے مہاراشٹرا حکومت نے شروع کی آن لائن پہل

ممبئی،4اپریل(بھاشا) ریاست میں کوویڈ 19 کے 400 سے ذیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد مہاراشٹرا حکومت نے وائرس کے خلاف گھر بیٹھے کورونا وائرس کے علامات کی بنیاد پر جانچ کرسکتے ہیں۔

آفیشل ریلیز کے مطابق حکومت نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ جس میں لوگ گھر بیٹھے ہی اپنے علامات کی جانچ کرسکتے ہیں۔ اور کسی بھی طرح کی پریشانی ہونے پر حکام سے ربط کرسکتے ہیں۔ ریاستی حکومت نے اپولو 7×24 کے ساتھ مل کر ایک آن لائن پہل شروع کی ہے جو
https://covid-19.maharashtra.gov.in/
پر دستیاب ہے۔ ریلیز میں کہا کہ فوری طبی مشاورت اور دیگر متعلقہ رابطے کی معلومات بھی لنک پر دستیاب ہے۔

Tags:

You Might also Like