Type to search

ٹی وی اور فلم

مہارانی کا ٹریلر ۔ بہار کی سی ایم بنی ہما قریشی

مہارانی ٹریلر

فلمی ڈسک، 10 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)اداکارہ ہما قریشی جلد ہی سونی لیو کی آنے والی سیاسی ڈرامہ سیریز مہارانی کا ٹریلر آگیا ہے۔ اس سیریز میں اداکارہ ہما قریشی بہار کی ایک ہاؤس وائف کا کردار نبھا رہی ہے جسے وقت آنے پر سیاسیت میں قدم رکھنا پڑتا ہے۔

اس سیریز میں ہما قریشی کا نام رانی بھارتی ہے۔ اس سیریز کو سبھاش کپور نے بنایا ہے۔ جو اس سے پہلے کئی بہترین سیریز کو بنا چکے ہیں۔

اس سیریز کی ہدایت کاری کرن شرما کر رہے ہیں اور نرین کمار اور ڈمپل کھربندا نے کو۔ پروڈیوس کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma S Qureshi (@iamhumaq)

مہارانی ٹریلر کے شروعات شطرنج کے الجھے ہوئے کھیل سے ہوتی ہے۔ اس میں دیکھایا جاتا ہے کہ کیسے ریاست میں تشدد اور ذات پات کو لیکر مشکلیں بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں جب ریاست کے وزیراعلی کو چوٹ لگتی ہے تو انکی بیوی کو کھیل میں اتار دیا جاتا ہے۔

سیٹ کے اس کھیل کو سیٹ کرنے میں اب کیا مشکلیں آتی ہے اور رانی کو مہارانی بننے کے لیے کن باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سیریز میں دیکھا جانے والا ہے۔

مئی 28 کو ریلیز ہونے والی اس سیریز میں ہما قریشی کے ساتھ سوہم شاہ ، انعام الحق ، امیت سیال، پرمود پاٹھک کے علاوہ دیگر ہے۔ سوہم شاہ سیریز میں ہما قریشی کے والد کے رول میں ہے۔

مہارانی سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا تھا، ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی ایسا کردار ملے، جو آپ کو ایک فنکار کے طور پر لیئرس کو ایکسپلور کرنے دیں۔

رانی بھارتی کا کردار نبھانے میں مجھے مزہ آیا۔ شروعات میں وہ ایک ایسی عورت کے طور پر نظر آتی ہے جو بہت عام ہے۔ لیکن آگے چل کر وہ کچھ ایسا کردیکھاتی ہے جو کم ہی لوگ کرپاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سیریز کے ٹریلر کو زبردست ردعمل مل رہا ہے۔ وہیں ہما کا لک بھی اس سیریز میں بڑا ہی عام رکھا گیا ہے۔

مہارانی ٹریلر میں ہما قریشی ساڑی ، بندی، اور سندور میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہے۔ وہیں اس ٹریلر میں پچھے پیوش مشرا کی آواز سنائی دیتی ہے ۔

اتنے سارے ٹیلنٹیڈ لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کمال تھا۔ میں اپنے ناظڑین کے اس سیریز کو دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔

مہارانی ٹریلر میں دیکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک خاتون جو بس ایک کچن میں بیٹھ کر کھانا بناتی تھی وہ گھر سے نکل کر بہار کی وزیراعلی بن جاتی ہے۔

بتادیں کہ زیک سنائیڈر کی زومبی فلم آرمی آف دی ڈیڈ کا ٹریلر ریلیز حال ہی میں سامنے آیا ہے- اس فلم سے ہما قریشی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہے- فلم میں انکے کردار کا نام گیتا ہے-

بتادیں کہ ہما قریشی کی پیدائش 28 جولائی 1986کو دہلی میں ہوئی تھی۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہما قریشی پہلی بار ہندی نہیں، بلکہ کسی تلگو فلم میں بڑی اسکرین پر نظر آئیں۔

ہما کی مشہور ترین فلموں میں سال 2012 میں آئی گینگز آف واسے پور، اور اسکے دوسرے پارٹ ، میں بھی نظر آئی۔ سال 2013 میں آئی فلم ایک تھی ڈائن، سال 2013 میں آئی فلم شارٹس ، سال 2014 میں آئی فلم ڈیڑھ عشقیہ اور سال 2015 میں آئی فلم بدلہ پور شامل ہیں۔

ہما قریشی فلم بیل بوٹم میں نظر آنے والی ہے۔ اس سپائی تھریلر فلم کی ہیرو اکشے کمار ہے۔ انکے علاوہ فلم میں وانی کپور اور لارا دتہ بھی ہونگی۔

رنجیت ایم تیواری کی ہدایت میں بنی بیل بوٹم میں اکشے ایک جاسوس بنے دیکھائی دیں گے۔ اس سے پہلے ہما قریشی اور اکشے نے فلم جولی ایل ایل بی 2 میں ساتھ کام کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like