Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ ریا دیپسی، کم عمر میں بڑے کردار نبھائے

اداکارہ ریا دیپسی

فلمی ڈسک، 4 جنوری (اردو پوسٹ) اسٹار پلس پر سال 2013 میں ٹی وی پر نشر ہوئے مہابھارت میں کئی ایسے فنکار نظر آئے، جنکی اداکاری کو خوب سراہا گیا اور ایک پہچان بھی پانے میں کامیاب رہے-

 

 

سدھارتھ کمار تیواری کا سیریل مہابھارت کافی بحص میں رہا اور لوگوں نے اسے خوب پسند بھی کیا-

 

 

شو میں گاندھاری کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریا دیپسی نے اس شو کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، لیکن انہوں نے اپنے سدھے ہوئی اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا، آئے جانتے ہیں کہ مہابھارت کی گاندھاری یعنی ریا دیپسی آجکل کہاں ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riya Deepsi (@rriyadeepsi)

 

صرف 17 سال کی عمر میں اداکارہ ریا دیپسی نے گندھاری کا بے حد سنجیدہ کردار نبھایا تھا- خاص بات یہ ہے کہ اتنی کم عمر میں ریا نے خود سے 12 سال بڑے ارپت رنکا کی ماں کا رول نبھایا، جو مہابھارت میں دوریودھن بنے تھے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riya Deepsi (@rriyadeepsi)

 

اسکے علاوہ گاندھاری کے دوسرے بیٹوں کا کردار نبھانے والے فنکار بھی ریا سے عمر میں بڑے تھے-

 

 

 

اداکارہ ریا دیپسی نے بھارت کا ویر پترا، رضیہ سلطان ، بیگوسرائے، پورس، تیرے بن جیا جائے نہ جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا-

 

 

 

گاندھاری بن کر تعریفیں بٹورنی والی ریا دیپسی کی پیدائش 19 مئی 1995 کو ممبئی میں ہوئی، انکی والدہ کا نام ریکھا سنگھ موریا ہے انکے بھائی کا نام رشبھ دیپ ہے- ریا نے فلم میکنگ میں بیچلر آف آرٹس کیا ہے-

 

 

 

 

اداکارہ ریا دیپسی نے تھیٹر بھی کیا ہے اور فلموں میں بھی کام کرچکی ہے- سال 2018 میں آئی فلم بھاگتے رہو، سے ریا دیپسی نے بالی ووڈ ڈیبیو کیا-

 

 

 

 

بی سیف اور اٹ ہیپنڈ ان کلکتہ جیسی ویب سیریز میں بھی ریا دیپسی اداکاری کرچکی ہے- ریا دیپسی نے آخری بار پنجابی میوزک ویڈیو میں کام کیا تھا، فی الحال وہ کسی نئے پروجیکٹ میں نظر آرہی ہے-

Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1