Type to search

وائرل

مدھیہ پردیش میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو دیا جنم

مدھیہ پردیش،29فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جڑواں بچوں کی پیدا ہونے کی ڈھیر ساری خبریں سامنے آتی رہتی ہے۔ پر مدھیہ پردیش کے شیپور میں ہفتہ کو 23 سال کی ایک خاتون نے چھ بچوں کو جنم دیا۔ حالانکہ پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی دو بچوں کی موت ہوگئی۔ سبھی بچوں کا وزن بہت کم تھا، جو دونوں بچوں کی موت کی وجہ بنی،
سیول سرجن ڈاکٹر آر بی گوئل نے بتایا کہ باڑوڈ تحصیل کی رہائشی مورتی مالی نے صبح ضلع ہاسپٹل میں مقررہ مدت سے قبل حمل کے 28ویں ہفتہ میں چھ بچوں کو جنم دیا۔ ان میں چار بچے اور دو بچیاں تھی۔ جن بچوں کی موت ہوئی انکا وزن 390اور 450گرام تھا۔ باقی بچوں کا وزن بھی کافی کم ہے اور ڈاکٹر لگاتار نگرانی کرکے انکا علاج کررہے ہیں۔ خاتون کو عام ڈیلیوری ہوئی اور یہ تقریبا 35 منٹ تک چلا، مقررہ مدت سے پہلے ڈیلیوری ہونے سے بچوں کا وزن کافی کم ہے۔