Type to search

ٹی وی اور فلم

مادھوری کی فلم پریم گرنتھ میں نظر آچکی ہے اداکارہ سلونی چوپڑا

سلونی چوپڑا

فلمی ڈسک، 27 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1996 میں آئی ہندی فلم پریم گرنتھ کے حال ہی میں 25 سال  مکمل ہوئے ہیں۔ اس فلم میں چائلڈ آرٹسٹ کے رول میں نظر آئی سلونی چوپڑا آج ایک مشہور اداکارہ بن چکی ہے۔

بالی ووڈ کی ‘دھک دھک گرل’ مادھوری دکشت سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور حال ہی میں انہوں نے کچھ تصویریں شیئر کی ہے، جو کافی پرانی ہے۔ مادھوری دکشت نے انسٹاگرام پر فلم پریم گرنتھ کی ریلیز کے 25 سال پورے ہونے پر سیٹ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے-

 

اس فلم میں سلونی چوپڑا چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر مادھوری دکشت کے ساتھ نظر آئی تھی- فلم میں رشی کپور، شمی کپور، اوم پوری، انوپم کھیر اور پریم چوپڑا اہم رول میں تھے-

بتادیں فلم ‘پریم گرنتھ’ ریپ جیسے سنگین مسئلے پر بنائی گئی تھی ، جو اپنے وقت سے بہت آگے کی فلم تھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس وقت فلم کو سامعین کی طرف سے کوئی خاص پسند نہیں کیا تھا۔

اداکارہ سلونی چوپڑا ایم ٹی وی کے گرلز آن ٹاپ میں ایشا جے سنگھ کے رول کے لیے جانی جاتی ہے- حال ہی میں وہ پرانی یادوں میں چلی گئی جب

سلونی کی سوشل میڈیا پر زبردست فین فالونگ ہے- انسٹاگرام پر انکی تصویروں کو انکے فینس کافی پسند کرتے ہیں-
مادھوری کی پوسٹ کی گئی تصویر کو سلونی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ کیا- اسکے ساتھ سلونی نے لمبا چوڑا کیپشن دیا-

 

سلونی چوپڑا کی پیدائش 3 اگسٹ 1991 کو ممبئی میں ہوئی، سلونی کا ایک اور نام ٹینا ہے- انکی پرورش آسٹریلیا میں دادا دادی کے یہاں ہوئی- قریب 18 سال بعد وہ ہندوستان واپس ہوئی- وہ ایک ہندوستانی نژاد آسٹریلیائی اداکارہ اور ماڈل ہے-

سلونی کی والدہ کاسٹیوم ڈیزائنر تھی، انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی) سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا ہے۔

سلونی چوپڑا نے سال 2013 میں اپنا ایکٹینگ کیریئر کا آغاز شارٹ فلم مایا سے کی- بتادیں کہ اس فلم کی نمائش کین فیسٹول میں بھی ہوئی تھی۔

اور ٹی وی سیریز سکریوڈ اپ (2018) میں بھی نظر آئیں۔ اداکارہ بننے سے پہلے، وہ کرش 3 اور کِک (2014 فلم) میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکی ہے-

سال 2018 میں آئی ایکشن تھریلر فلم ریس 3 میں کام کیا، اس فلم میں سلمان خان، انیل کپور، بابی دیول نظر آئے تھے ، فلم کو ریمو ڈی سوزا نے ڈائریکٹ کیا تھا-