Type to search

جرائم و حادثات

بچوں کو مار کر خود کرلی خودکشی، آخر کیا تھی مدھر مالینی کی مجبوری

دہلی،10فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی کے دلشاد گارڈن علاقے میں ایک 44 سالہ مدھر مالینی نے اپنے بیٹے۔ بیٹی کو مارنے کے بعد خود بھی میٹرو ٹرین کے آگے کھود کر جان دے دی تھی۔ اب معلومات ملی ہے کہ مدھر مالینی مالی تنگی سے پریشان تھے اور اسکی وجہ سے ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔اتفاق سے انکی بیوی گھر پر نہیں تھی، اس لیے بچ گئی۔ جب وہ گھر پر واپس ہوئی تو پتہ چلا کہ اسکی پوری دنیا ہی اجڑ  چکی ہے۔

شروعاتی جانچ میں معلوما ہوا ہے کہ انکی مالی حالت اتنی خراب ہوچکی تھی کہ وہ خاندان کے خرچے بھی نہیں اٹھا پا رہے تھے۔ انکے سامنے بچوں کو روزی روٹی کا سوال کھڑا ہوگیا تھا۔ اسکے علاوہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مدھر کو پیر کو اپنی بیٹی کی فیس جمع کرنی تھی لیکن انکے پاس پیسے نہیں تھے۔ شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بچوں کا قتل کرکے خودکشی کرنے جیسا دل دہلانے والا قدم اٹھا لیا۔

معلومات کے مطابق مدھر کو نقصان ہونے کی وجہ سے اپنی فیکٹری بند کرنی پڑی تھی۔ انہوں نے کچھ سالوں پہلے یہ فیکٹری اپنے ایک رشتہ دار کے ساتھ مل کر کھولی تھی۔ فیکٹری بند ہوئی اور مدھر قرض میں ڈوب گئے۔ تنگی کی وجہ سے انکے رشتہ دار انکی مدد کررہے تھے۔ انکی بیوی کے مائیکے سے بھی مالی مدد دی جارہی تھی۔ یعنی دوستوں اور  رشتہ داروں کی طرف دیئے جارہے پیسوں سے کسی طرح خاندان چل رہا تھا لیکن اس واقع کے بعد سب صدمے میں ہے۔

Tags:

You Might also Like