Type to search

ٹی وی اور فلم

الیشا چنائی برتھ ڈے اسپیشل : بالی ووڈ کی پاپ گلوکارہ گمنامی میں

الیشا چنائی

فلمی ڈسک،19مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی پاپ گلوکارہ الیشا چنائی جسے لوگ بیبی ڈال، انڈین میڈونا کے نام سے جانتے ہیں ،انہوں نے کئی مشہور المبس سے نام کمایا، گجرات کے احمد آباد میں 18 مارچ 1965 کو پیدا ہوئی الیشا اپنا البم میڈ ان انڈیا سے میوزک انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ اس المبم گانے نے سارے ہندوستان میں خوب دھوم مچایا تھا۔

موسیقار بپی لہری نے الیشا چنائی کو فلموں میں موقع دیا۔ دونوں نے ساتھ میں کئی ڈسکو ہٹس دئیے۔ اسکے بعد الیشا نے کرشمہ کپور، دیویا بھارتی، مادھوری ڈکشت، جوہی چاولہ اور سری دیوی کے لیے گانے گائے۔ بنٹی اور ببلی فلم کے آئٹم نمبر کجرا رے کے لیے الیشا نے ایشوریا رائے کو آواز دی۔ جسکے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ سال 2013 میں انہوں نے فلم کرش 3 کے لیے گیا تھا۔

الیشا اس وقت بحث میں آئی جب 1995 میں انہوں نے انو ملک پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ الیشا نے انوملک پر کیس بھی درج کروایا تھا۔ ساتھ ہی 26.60 لاکھ روپے ہرجانے بھی مانگے۔ حالانکہ انوملک نے ان سبھی الزامات سے انکار کیا تھا اور الیشا پر 2 کروڑ کا کیس کردیا۔ کچھ سالوں کے بعد یہ معاملہ سیٹلمنٹ کے ذریعہ ختم کردیا گیا۔ اسکے بعد دونوں نے ساتھ کام نہیں کیا۔ لیکن 6 سال بعد الیشا نے انوملک کے ساتھ فلم عشق وشک کے لیے گانا گایا۔ اسکے علاوہ دونوں نے انڈین آئیڈل کے سیزن کو بھی ساتھ میں جج کیا تھا۔

الیشا چنائی کے رشتے کینڈا کے موسیقار اور بزنسمین کے ساتھ بھی رہے، اسکے بعد انہوں نے اپنے مینجر راجیش سے شادی کی تھی۔ لیکن بعد میں دونوں الگ ہوگئے۔ الیشا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔ فی الحال وہ اکیلے رہ رہی ہے اور خوش ہے۔ الیشا کا کہنا ہے کہ اکیلے پن سے وہ بے حد خوش ہے اور اپنی مرضی کی مالک ہے۔

Tags: