Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ مانوی گاگرو کا خلاصہ، پروڈیوسر کہے رہا تھا، سمجھوتہ کرلو تین گنا پیسے ملیں گے

maanvi-gagroo

فلمی ڈسک،10 اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ مانوی گاگرو کئی فلموں اور ویب سیریز کے ذریعہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہے۔ حال ہی میں وہ شبھ منگل اور ذیادہ ساودھان، میں نظر آئی تھی۔ مانوی گاگرو نے حال ہی میں کویموئی، کو دیئے ایک انٹرویو میں اپنے کاسٹنگ کاوچ کے تجربے پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے اس دوران کئی خلاصے بھی کیے۔ مانوی نے انٹرویو میں بتایا، ایک سال پہلے انہیں ایک پروڈیوسر کا فون آیا تھا، جس نے انہیں ایک ویب سیریز کا آفر دیا۔ اس نے پھر بجٹ کے بارے میں بتایا جس پر میں نے کہا یہ بہت کم ہے۔ آگے اس نے کہا کہ میں تین گنا پیسے دونگا تمہیں (کمپرومائز) سمجھوتہ کرنا ہوگا۔

مانوی گاگرو نے آگے کہا : کمپرومائز جیسے الفاظ میں 8-7 سال بعد سن رہی تھی۔ اچانک سے پتہ نہیں مجھے کیا ہوا۔ میں نے اسے چللاتے ہوئے کہا فون رکھو، تمہاری ہمت کیسے ہوئی ؟ میں اس بارے میں پولیس کو بتاؤنگی مجھے سچ میں بہت غصہ آرہا تھا۔ کیونکہ می ٹو والے دور میں بھی اس طرح کی باتیں، مجھے بہت حیران کررہی تھی۔

دہلی میں 5ستمبر 1985 کو پیدا ہوئی مانوی نے اس طرح کاسٹنگ کاوچ کے اپنے تجربے کو شیئر کیا۔ مانوی جلد ہی فار مور شارٹس پلیز، کے سیزن 2 میں نظر آئیں گی۔ مانوی نے سال 2007 میں ڈیزنی چینل کے ٹیلی ویژن شو دھوم مچاؤ دھوم، سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ وہ ٹی وی ایف ٹرپلنگ، میڈ ان ہیوئن، اور فار مور شارٹس، جیسی ویب سیریز میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like