Type to search

آٹو موبائل

چار کروڑ کی لامبورگینی کی ہندوستان میں انٹری

آٹو ڈسک،12اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) یوں تو ہندوستان میں ہر سال کئی لگژری کاریں لانچ ہوتی ہے۔ لیکن اس سال جو کار ہندوستان میں لانچ ہوئی ہے وہ بے حد خاص ہے۔ اٹالین اسپورٹس کار ساز کمپنی لامبورگینی نے جمعرات کو ہوریکن ایو اسپائیڈر کو ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس کار کی ایکس شوروم قیمت 4.1 کروڑ روپے رکھی ہے۔ یہ ایک کنورٹ ایبل کار ہے اور اس کا ڈیزائن بھی کافی حد تک کوپ کی طرح ہی ہے۔

لامبورگینی ہورکان ایوو اسپائیڈر میں 5.2 لیٹر وی 10 انجن لگا ہے۔ جو 640 ایچ پی کی پاور اور 600 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ انجن 7 اسپیڈ ڈیول کلچ آٹومیٹک گیئرباکس سے لیس ہے۔ یہ کار اتنی فاسٹ ہے کہ صرف 3.1 سکنڈ میں زیرو سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑلیتی ہے۔ جبکہ صفر سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے کے لیے اسے 9.3 سکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ کار کی ٹاپ اسپیڈ یہ کار 4 ڈبلیو ڈی کے ساتھ آتی ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس نئی لگژری کار میں ایسے فیچرس ہیں جو آپ کو سوچنے پر مجبور کردیں گے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی کمپنی نے اسکے کیبن کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں 8.4 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے۔ اس انفوٹینمنٹ سسٹم میں کئی کنکٹیویٹی فیچرس ملتے ہیں۔ یہ وائس کمانڈ اور ہارڈ ڈسک کو سپورٹ کرتا ہے۔ نئی ایوو اسپائیڈر میں الیکٹرک ہائیڈرولک فولڈنگ روف سیٹاپ دیا گیا ہے۔ جسکی وجہ سے اسکے روف کو کھولنے میں صرف 17 سکنڈ کا وقت لگتا ہے۔

Tags:

You Might also Like