Type to search

ٹیکنالوجی

لکسائر نے ہندوستان میں لانچ کیے لگژری فین، ملے گا 42 انچ کا سنگل بلیڈ

ٹیکنالوجی ڈسک،10 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لگژری اور اسمارٹ ہوم ڈیوائس بنانے والی کمنی لکسائر نے ہندوستان میں اپنا نیا فین لکس 1020 فین پیش کیا ہے۔ اس فین کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ایک یعنی سنگل بلیڈ کا دیا گیا ہے۔ عام طور پر ایسے فین ہالی ووڈ کی فلموں میں دیکھنےکو ملتےہیں۔ اسے عام سیلینگ فین کے مقابلے میں ایروڈینامکس کے اصول کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اے بی ایس بلیڈ میں خصوصی طور سے ڈیزائن کی گئی ایروفائل پروفائل ہے جس سے یہ پنکھے کم آر پی ایم پر چل سکتے ہیں اور پھر بھی 4100 سی ایف ایم کا  تیز ہوا کا بہاؤ دیتے ہیں۔ اپنے اس فین کو لیکر کمپنی نے دعوی کیا ہے یہ عام پنکھوں کے مقابلے میں بجلی کی آدھی کھپت کرتے ہیں یعنی 36 واٹ، اس طرح چھوٹے کمروں میں کم سے کم شور کے ساتھ کولنگ کو یقینی کرتے ہیں۔

فین کی ڈیزائن عملی طور پر ہوا کے کسی بھی قسم کے شور کو دور کرتی ہے۔ یہ فین لکس 1020 آرٹ کا نمونہ ہے جو ڈیوئل ماؤنٹینگ آپشن (کنورژن کٹس کی مدد سے راڈ یا اسکے بغیر فٹ ہوجاتا ہے) کے ساتھ آتا ہے۔ اسکے موٹر کے ساتتھ 15 سال کی وارنٹی مل رہی ہے اور اسکی قیمت 92 ہزار روپے ہے۔

اس سے پہلے ہی میں کمپنی نے لکسائر نے ہندوستان میں آئی او ٹی ان۔بیلڈ لکس 5130 اسمارٹ فین پیش کیا تھا جو کہ لسکورکا یہ فین برش لیس ڈی سی موٹر (بی ایل ڈی سی) تکنیک سے لیس ہے۔ عام طور پر روایتی پنکھے میں تین ڈین ہوے ہیں لیکن لکسائر کے اس اسمارٹ پنکھے میں 4 ڈین ہے۔

اس فین کو فون اور ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس فین میں وائی۔فائی کا بھی سپورٹ دیا گیا ہے۔