Type to search

آٹو موبائل

آرہی ہے اوڈی کی سب سے چھوٹی ایس یو وی کار

آٹو ڈسک، 16 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پریمیم کار ساز کمپنی اوڈی کی سب سے چھوٹی ایس یو وی اوڈی کیو 2 کو حال ہی میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا۔ یہ کمپنی کی سب سےچھوٹی اور سستی ایس یو وی ہے۔ یہ کا سب سے پہلے 2016 میں سیل کے لیے دستیاب ہوئی تھی۔ اب اس کار کا میں، سائیکل اپ ڈیٹ جلد ہی آنے والا ہے۔ اس کار کا پروٹوٹائپ حال ہی میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا جس سے کار کے بارے میں کچھ تفصیلا سامنے آئی ہے۔ حالانکہ کار کی قیمت کے بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

پروٹوٹائپ کی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ کار میں ریوائز فرنٹ اور ریئر ہیڈ لائٹس دیئے جائیں گے۔ گرل کا مش پیٹرن بھی پہلے سے الگ نظر آرہا ہے۔ کار کا جنرل لوک آوٹ موجودہ ماڈل کی طرح ہی ہوگا۔ لیکن کار کے انٹیریئر میں انفوٹینمنٹ سسٹم اور ڈرائیو اسسٹ فیچرس اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

بات کریں موجودہ ماڈل کے لکس کی تو یہ سب سے دلکش کمپیکٹ ایس یو وی میں سے ایک ہے۔ گاڑی کی سپورٹی بمپر اسے خوبصورتی دیی ہے۔ کیو 2 سامنے سے کافی جارحانہ نظر آتی ہے۔ اوڈی کیو 2 کی لمبائی 4190 ایم ایم ، چوڑائی 1790ایم ایم اور اونچائی 1510 ایم ایم ہے۔ صفر سے 100 کلومیٹر /گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں اس کار کو 8.5 سکنڈ لگتے ہیں۔ کار کی ٹاپ اسپیڈ 212 کلومیٹر/گھنٹہ ہے۔

Tags:

You Might also Like