Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ یولیا ونتور کا نیا گانا تیرا تھا تیرا ہوں ریلیز

تیرا تھا تیرا ہوں

فلمی ڈسک، 16 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یولیا ونتور اپنے نئے سولوفل لو گانے کے ساتھ سامنے آئی ہے- اس گانے کے بول ہے “تیرا تھا تیرا ہوں، جو موسیقار اور سنگر ارجن کانونگو کے ساتھ انکی پہلی کولابریشن بھی ہے-

اس گانے کے لیریکس کنال ورما کے ہیں، وہیں ارجن کانونگو نے اسکا میوزک تیار کیا ہے- تیرا تھا تیرا ہوں، میں یولیا ونتور کے ساتھ ارجن نظر آرہے ہیں، گانے کے ویژول اور آواز کی اتنے پرسکون ہے کہ ناظرین اس میں ڈوبنے سے خود کو روک نہیں پائیں گے-

کیرالہ کے خوبصورت بیک واٹرس پر شوٹ کیے گئے اس گانے کو حیدر خان نے ہدایت دی ہے، گانے وہاں کے کلچرل عناثر سے بھرا ہوا ہے، جس میں آپ کو محبت کرنے والوں کے درمیان کی بے حد ہی خوبصورت فیری ٹیل دیکھنے کو ملے گی-

 

اس سنگل میں یولیا ونتور نے ڈیزائنر ایشلے ریبیلو کے مونوکروم پیلیٹ اسٹائل کو کیری کیا ہے اور جس میں وہ ہر بار کی طرح اس بار بھی غضب ڈھا رہی ہے- وہیں ارجن بھی اپنے ڈیپر لک میں ہینڈسم لگ رہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iulia Vantur (@vanturiulia)

 

حال ہی میں یولیا ونتور نے اپنے اس گانے کے بارے میں بات کی اور کہا، میں نے جب پہلی بار اسے سنا تھا، تبھی سے مجھے گانے سے پیار ہوگیا تھا، میرا دل اس گانے پر آگیا –

مجھے ارجن کی موسیقی، انکی خوبصورت آواز ، انکی کریٹیویٹی سے پیار ہے اور ریکارڈنگ اسٹوڈیو اور بعد میں شوٹنگ سیٹ پر انکے ساتھ کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا-

ارجن اور یولیا ونتور کا یہ گانا اب زی میوزک کے یوٹیوب چینل پر آگیا ہے-

ارجن کی پیدائش 6 ستمبر 1990 کو ممبئی میں ہوئی، ارجن ایک ہندوستانی گلوکار، اداکار، موسیقار ہے- اپنے پاپ کیریئر کا آغاز بریک آؤٹ ہٹ ‘باقی باتیں پینے باد’ سے کیا۔

وہ سینٹر فائر پسٹل میں 3 بار قومی گولڈ میڈل جیتنے والا اور قومی سطح کا باسکٹ بال کھلاڑی بھی ہے۔