Type to search

ٹی وی اور فلم

راج کمار راؤ اور فاطمہ ثنا شیخ کی فلم لوڈو کا موشن پوسٹر ریلیز

لوڈو

فلمی ڈسک،16جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے اپنی آنے والی فلم لوڈو کا پہلا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ انوراگ باسو کی ہدایتکاری میں تیار ہوئی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے اور اس فلم کا پہلا پوسٹر کافی شاندار ہے۔ فلم کے موشن پوسٹر میں راج کمار راؤ کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ بھی نظر آرہی ہے۔ جہاں راج کمار راؤ سویگ میں چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہی فاطمہ ثنا شیخ کی گود میں ایک چھوٹا سا بچہ ہے۔

پوسٹ میں راج کمار راؤ اور فاطمہ ثنا شیخ کے پچھے تین لوگ اور چلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس موشن پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے راج کمار نے کیپشن میں لکھا ہے کہ، چار کھلاڑیوں کو اپنے قسمت کو اپنے ہاتھ میں لیکر کھیل کھیلتے ہوئے دیکھیئے۔۔۔ جہاں کچھ بھی اتفاق سے نہیں بلکہ سب پہلے سے ہی پلان کیا ہوا ہے۔ انوراگ باسو کی اس فلم میں ابھیشک بچن، آدتیہ رائے کپور، ثانیہ ملہوترا ، پنکج ترپاٹھی اور آشا نیگی نے اہم رول ادا کیا ہے۔ یہ ایک انتھولوجی کامیڈی فلم ہے۔

بتادیں کہ راج کمار راؤ کی تو لوڈو، کے علاوہ وہ روحی افزا، اور چھلانگ جیسی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ وہیں ابھیشک بچن کو حال ہی میں ویب سیریز بریتھ، میں نظر آئے تھے۔ حال ہی میں ابھیشک بچن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے اور اس وقت وہ ناناوتی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔

 

ایک میڈیا ہاؤس کو دیئے انٹرویو میں ابھیشک بچن نے انوراگ باسو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کیا تھا۔ ابھیشک بچن نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسے ہدایتکار ہیں جنہیں کافی پسند کرتا ہوں، میری بہت خواہش تھی کہ میں انکے ساتھ کام کروں۔

Tags:

You Might also Like