Type to search

بزنس

غیر سبسیڈی والے ایل پی جی گیس سلنڈر76.5 روپے مہنگا ہوا

انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کے مطابق غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر (14.2 کلوگرام) کی مارکیٹ قیمت میں 76.5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


نئی دہلی1نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرکاری تیل کمپنیوں (او ایم سی) نے گھریلو گیس سلنڈر (ایل پی جی گیس سلنڈر قیمت) کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومبر مہینے کےپہلے دن ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی کی طرف سے جاری کیے گئے نئی قیمت میں گھریلوں رسوئی گیس سلنڈر(14.2 کلوگرام) کی قیمت میں 76.5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر دی گئی قیمتوں کے مطابق ، اس بار غیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلنڈر (14.2 کلوگرام) کی مارکیٹ قیمت میں 76.5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ تین ماہ میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں تقریبا 105 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں کمرشل سلنڈر پر 193 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ قبل اگست میں ، گھریلو سلنڈر دہلی میں 574.50 روپے مل رہے تھے ، جبکہ کمرشل گیس سلنڈر 1004 روپے میں مل رہا تھا۔

ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتیں۔ دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب بڑھ کر 681.50 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔ اکتوبر میں گھریلو گیس سلنڈر (14.2 کلو) کی قیمت 605 روپے تھی۔

کمرشل گیس سلنڈر (19 کلوگرام) کی قیمت میں بھی 119 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں دکانداروں کو اب کمرشل سلنڈدر 1204 روپے میں ملے گا، جو اکتوبر میں 1085 روپے کا مل رہا تھا۔
پانچ کلو والے چوھٹے سلنڈر کی قیمت بڑھ کر 264.50 روپے ک ہوگئی ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ (یکم نومبر) صبح سے ہوگا۔

Tags:

You Might also Like