Type to search

فیشن

ماں شرمیلا کے ساتھ سوہا علی خان نے کیا ریمپ واک

فشن ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنی ماں اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے ساتھ لوٹس فیشن ویک 2 میں شرکت کی۔ دونوں اداکارؤں کے ریمپ واک کی فوٹوز سوشل میڈیا پر لوگوں کا دل جیت رہی ہے۔

سوہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریمپ واک کی تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے۔ ماں کے ساتھ اتنے سالوں بعد ریمپ واک کرنا بہت شاندار تھا۔ یہ ریمپ واک آسام کی سنجکتا دتتہ کے خوبصورت ہیڈی کرافٹ کے سپورٹ میں تھا۔ انکا کلکشن آکاش ماحولیات اور ہینڈلوم انڈسٹری کو خراج تحسین ہے اور یہ ایک خوبصورت کلکشن ہے۔ شکریہ۔

لوٹس فیشن ویک 2 ایونٹ میں ماں بیٹی کی یہ جوڑی شو اسٹاپر رہی۔ دونوں آسام کی ڈیزائنر سنجکتا دتتہ کے کپڑوں میں بے حد خوبصورت نظر آئی۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دیئے انٹرویو میں سوہا نے کہا، پرانے ڈیزائن کو ماڈرن ڈیزائن اور تھیم کے ساتھ ری۔ڈیفائن کرنا ہمیشہ شاندار رہا ہے۔ سنجکتا ہر سال یہی کرتی ہے۔

ایونٹ میں سوہا نے رائل بلیو لہنگا پہنا تھا۔ ساتھ ہی اسٹیٹمنٹ نیکپیس کےساتھ لک کو مکمل کیا ہے۔ وہیں شرمیلا نے شیڈیڈ بلیو مخملی چادور(ساڑی) میں جلوہ بکھیرا۔ شرمیلا نے بتایاکہ انہوں نے ہینڈلوم شروع سے ہی پسند ہے اور وہ اکثر انہی پہنتی بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے مخملی چادور پہلی بھی پہنا رکھا ہے۔ سنجکتا کے لیے واک کرنے میں بہت مزہ آیا۔
فی الحال سوہا اپنی بیٹی عنایہ نومی کھیمو کے ساتھ مصروف ہے۔

Tags: