Type to search

صحت

نہانے کے دوران بھولے سے استعمال نہ کریں لوفاہ ، اسکین اور صحت کو ہوتا ہے نقصان

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر آپ بھی فائبر اور پلاسٹک سے تیار ہونے والے سافٹ ۔ سافٹ لوفاہ کے بنا آپ کا نہانے کا تجربہ ادھورا رہ جاتا ہے تو آج ہی سے اپنی اس عادت کو بدل دیں۔ ایسا ہم اس لیے کہہ رہے ہیں کہ ڈرمیٹولوجسٹ کی مانیں تو نہانے کے دوران جھاگ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا لوفاہ آپ کی اسکین اور صحت کو فائدہ پہچانے کے بجائے نقصان پہنچاتا ہے۔

عام طور پر ہم لوفاہ کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ جسم پر جمع گندی اور ڈیڈ اسکین سیلس کو رگڑ کر ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔ جسم سے نکلنے والے یہ ڈیڈ سیلس لوفاہ میں جمع ہوجاتے ہیں اور اگر لوفاہ پوری طرح سے سوکھ نہ پائے تو یہ اورگینیزم لوفاہ میں جمع ہوتے جاتے ہیں اور وقت کے ساتھ لوفاہ کے اندر ہی پنپنے لگتے ہیں۔ ایسے میں جس بیکٹریا کو آپ نے پچھلی بار جسم سے صاف کرکے ہٹایا تھا وہ اور اسی طرح کے اور بھی زیادہ بیکٹریا پھر سے جسم پر واپس چپک جاتے ہیں۔

لوفاہ اگر پوری طرح سے ڈرائی نہ ہو تو اسکا نمی والا ماحول بیکٹریا کو پنپنے کا موقع دیتا ہے اور انکی تعداد تیزی سے بڑھنے لگتی ہے۔ ایسے میں اسکین صحت مند بننے کے بجائے سنگین شکل اختیار کرلیتی ہے اور بیماری بھی ہوسکتی ہے۔
جنرل آف کلینیکل مائکروبیولوجی میں شائع اسٹیڈی کی مانیں تو لوفاہ میں موجود بیکٹریا اسکین میں انفیکشن کی وجہ بن سکتی ہے اور اگر کسی شخص کا ایمونیا سسٹم کمزور ہویعنی بیماری مزاحم صلاحیت کمزور ہو تو یہ انفیکشن اور بیکٹریا اس شخص کو سنگین طورسے بیمار بنا سکتی ہے۔

حالانکہ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کا لوفاہ ، بیکٹریا کے پنپنے کی جگہ بنے تو ان ضروری باتوں کا خیال رکھیں۔
ہر بار نہانے کے بعد لوفاہ کو شاور کے پاس باتھ روم میں نہ چھوڑے، لوفاہ کو دھوپ میں کہیں ٹانگ دی تاکہ وہ پوری طرح سے سوکھ جائے۔ آپ چاہے تو ہیئر ڈرایئر استعمال کرکے بھی لوفاہ کو پوری طرح سے سوکھا سکتے ہیں تاکہ اس میں پانی نہ رہے۔ اگر لوفاہ سے کسی بھی طرح کی بدبو آرہی ہو یا اسکا رنگ بدل جائے تو اسے فوری بدل کر نیا لیں۔

Tags: