Type to search

جرائم و حادثات

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، ہزاروں گاڑیاں ضبط

حیدرآباد،12اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر کی ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہے۔ پولیس نے پچھلے تین دن میں گاڑیوں کو لیکر بیکار سڑک پر گھومنے والوں کے خلاف معاملے درج کیے اور 5،821 گاڑیاں ضبط کیں۔

ٹریفک پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 8 سے 10 اپریل تک مقامی پولیس کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 اور 269 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5،019 موٹرسائیکلیں ، 537 آٹو اور 265 کاریں ضبط کی گئیں۔ ان میں سے 53،195 گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بھی ای چالان جاری کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے خصوصی کارروائی کے تحت 1،595 موٹر سائیکل ڈرائیوروں ، 769 آٹووں اور 1،012 کار ڈرائیوروں کے خلاف بھی چالان کیا ہے۔ ڈبل سواری کرنے والے 4،377 بائیک سوار،بنا ہیلمیٹ کے گاڑی چلانے والے 7،472 گاڑی ڈرائیور، بنا دستاویز کے گاڑی چلانے والے 3،006 اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2،022 گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔