Type to search

قومی

کورونا وائرس : آج رات 12 بجے سے 21 دن تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن: پی ایم مودی

rewa-solar-project

کورونا وائرس سے باہر نکلنے پر پوری طرح پابندی


نئی دہلی،24مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے باہر نکلنے پر پوری طرح پابندی، کورونا وائرس کو لیکر ایک بار پھر پی ایم مودی نے ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنتا کرفیو کو کامیاب بنایا ہے-  وزیر اعظم نریندر مودی نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے پر ہم وطنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ گھر میں رہ کر ہی کرونا جیسی مہلک وباسے لڑسکتے ہیں اور یہی اس کے سدباب کا واحد راستہ بھی ہے۔

مسٹر مودی نے یہاں اپنے خطاب میں لوگوں سے الگ تھلگ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے آج رات بارہ بجے سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری یہاں تک کہ وزیر اعظم کوبھی الگ تھلگ رہنا ہے۔
آج کورونا کی وبا کے سلسلے میں پی ایم مودی دوسری بار ملک سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ملک میں 21 دن تک رہے گا۔ یہ جنتا کرفیو سے ایک قدم آگے ہے۔

پی ایم مودی نے کہا ، ‘آج اگر آپ 21 دن نہیں سنبھلے تو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا۔ باہر نکلنا کیا ہوتا ہے یہ 21 دن کے لئے بھول جائیں۔ گھر پر ہی رہیں۔  انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی بیماری کی شدت کو ابھی بھی لوگ نہیں سمجھ رہے ہیں- ہر ہندوستانی شہری نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا تعاون دیا، امتحان کی اس گھڑی میں ساتھ آئے امتحان کی اس گھڑی کو کامیاب بنایا- جب ملک پر مشکل آتی ہے تو سبھی ہندوستانی مل کر مقابلہ کرتے ہیں،

Tags:

You Might also Like