Type to search

قومی

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن 31 جولائی تک بڑھا دیا گیا

lockdown

بنگال،25جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساری دنیا اس وقت مہلک وبا سے متاثر ہے۔ اور اس سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی ہے۔ ہندوستان کی بات کرئے تو ان۔لاک کے بعد سے یہاں ہر روز کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کا قہر لگاتار بڑھتا جارہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے 4 لاکھ سے ذیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں 14 ہزار سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس درمیان مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت نے ریاست میں کورونا کو بڑھتے کیسوں کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو 31 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔

بتادیں کہ بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 15173 ہے اور اب تک 591 لوگوں کی جان جاچکی ہے۔

کورونا وائرس کے مدنظر ریاست میں ہوئے اجلاس میں ممتا بنرجی نے کہا کہ 31 جولائی تک ریاست میں نہ تو ٹرین چلے گی اور نہ ہی میٹرو کی اجازت ہوگی۔ اور اسکول ، کالج بھی بند رہیں گے۔

بتادیں کہ اس فیز کا لاک ڈاؤن صرف کورونا متاثر علاقوں میں ہی لگایا جائے گا۔ بتادیں کہ ریاس میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھایا گیا تھا۔ 30 جون کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ بھی ختم ہورہا ہے جسے ان۔لاک 1‘ کہا گیا ہے۔

ادھر مغربی بنگال کے محکمہ صحت نے نجی اور سرکاری ہاسپٹلس کو انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے مریضوں کو شریک کرنے سے انکار کیا تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Tags:

You Might also Like