Type to search

قومی

دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے کے لیے اور بڑھایا گیا : سی ایم اروند کیجروال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا
اب 24 مئی تک جاری رہیں گی دہلی میں لگی تمام پابندیاں
گذشتہ ماہ کوویڈ کیس بڑھنے پر لگایا گیا تھا لاک ڈاؤن
اب کم ہو کر 12فیصد مثبت ریٹ، کیسوں میں گراوٹ


نئی دہلی: 16 مئی (ذرائع) دہلی میں کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں کمی کے درمیان حکومت نے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے اتوار کو اس بات کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر کنٹرول کے لیے لاگو لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے کے لیے بڑھایا جارہا ہے۔

اس سے پہلے دہلی کے وزیراعلی کیجروال نے اپنے ٹیوٹ میں آپ کارکنوں سے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، کورونا نے قہر ڈھایا ہوا ہے۔

 

لوگ بہت دکھی ہں۔ یہ وقت ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے کو نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سہرا دینے کا ہے۔

میری آپ کے ہر کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں، اپنے آس پاس کے لوگوں کی تن، من دھن سے بھرپور مدد کریں۔ اس وقت یہی سچی حب الوطنی ہے، یہی دھرم ہے۔

شادیوں کی اجازت ہوگی ، لیکن یہ وہ صرف کورٹ یا گھر پر منعقد کی جاسکتی ہے۔ شادیوں میں 20 سے ذیادہ لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادیوں میں ٹینٹ، ڈی جے، میوزک سسٹم، کیٹرنگ دیگر کی بکنگ بھی نہیں ہوگی۔

بتادیں کہ دہلی میں کورونا کے نئے کیسوں میں پچھلے کچھ دنوں سے لگاتار کم ہورہے ہیں۔ ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 6430 نئے کیس آئے ہیں۔

اس دوران، 337 مریضوں کی متاثرہ کی وجہ سے جان گئی ہے۔ سات اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 7 اپریل کو 5506 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

Tags:

You Might also Like