Type to search

قومی

لاک ڈاؤن 5 میں نائٹ کرفیو کی حد کم ہوکر رات 9 بجے سے صبح 5 بجے کی گئی

دہلی،30مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن 5 کو لیکر نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے- نئی گائیڈ لائن کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں 30 جون تک لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا گیا ہے- کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں کو مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ سے کھولا جائے گا-

نائٹ کرفیو کی بات کی جائے تو رات 9بجے سے صبح 5 بجے تک لاگو رہے گا- غور طلب ہے کہ لاک ڈاؤن 4 میں پہلے یہ رات 7 بجے سے لیکر صبح 7 بجے تک رہتا تھا- وزرات داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کو سختی سے لاگو کیا جائے گا، سوائے ضروری سرگرمیوں یا خدمات کے لاگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی-