Type to search

تلنگانہ

بھاری بارش سے پریشان لوگوں نے ایم ایل اے پر پھینکے چپل

حیدرآباد،16 اکتوبر(ذرائع) تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب سے لوگ پریشان ہے۔ مقامی لوگوں نے علاقے کا معائنہ کرنے آئے مقامی ایم ایل اے پر نہ صرف چپل پھینکے بلکہ انکی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی۔ یہ واقعہ جمعرات کا ہے۔ جب ابراہیم پٹنم کے ٹی آر ایس ایم ایل اے منچی ریڈی کشن ریڈی پارٹی کارکنوں کے ساتھ سیلاب متاثرہ میڈپلی علاقے کا معائنہ کررہے تھے۔ تبھی ناراض لوگوں نے انکے خلاف نعرے لگائے اور چپل پھینکے شروع کردیئے۔ حالانکہ ایم ایل اے کو چپل نہیں لگی۔

ناراض مقامی عوام نے اپنا غصہ ایم ایل اے پر نکالا۔ انکا یہ غصہ پانی سے ہوئے نقصانات اور پانی کے جمع ہونے کو لیکر تھا۔

یہ علاقہ حیدرآباد سے الگ رنگا ریڈی کے تحت آتا ہے۔ جس وقت ایم ایل اے کے ساتھ یہ ہورہا تھا، اس وقت انکے ساتھ پولیس ٹیم بھی تھی لیکن لوگوں کے غصے کو دیکھتے ہوئے لوگ آگے بڑھ گئے۔

بتادیں کہ پچھلے دنوں بھاری بارش کے بعد حیدرآباد اور آس پاس کے کئی نچلے علاقوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے سیلاب کے حالات پیدا ہوگئے۔ دو دن پہلے 24 گھنٹے میں 20 سنٹی میٹر سے بھی ذیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس سے شہری علاقے بھی ڈوب گئے۔ کئی علاقوں میں کاریں سڑک پر پانی میں تیرتے نظر آئی۔ جبکہ دیوار گرنے سے نو لوگوں کی جان چلی گئی۔

بتادیں کہ ٹولی چوکی، الجبیل کالونی جیسے علاقوں میں سے پانی کا اخراج اب بھی جاری ہے۔

بھاری بارش کی وجہ سے پورے تلنگانہ میں 30 سے ذیادہ لوگوں کی موت ہوئی۔ جبکہ حیدرآباد شہر میں دو بچوں سمیت کل 15 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like