Type to search

وائرل

لیزا ہیڈن نے اپنی بیٹی لارا کے ساتھ شیئر کی تصویر

لیزا ہیڈن بیٹی لارا

وائرل ڈسک، 18 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ لیزا ہیڈن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہے۔ وہ اپنے فینس کے ساتھ اپنے پوسٹس شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک ایسے ہی وجہوں سے سرخیوں میں آگئی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بریسٹ فیڈنگ کی کچھ تصویریں شیئر کی ہے۔

سال 2010 میں سونم کپور کی فلم عائشہ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ لیزا ان تصویروں میں اپنی بیٹی کو دودھ پلاتی نظر آرہی ہیں۔ جہاں لیزا نے ایک طرف سفید ڈریس پہنی ہے وہیں ننھی لارا بھی سفید کپڑوں میں لپٹی دیکھائی دے رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lisa Lalvani (@lisahaydon)

 حال ہی میں اداکارہ تیسری بار ماں بنی ہے اور انہوں نے اپنی بیٹی کا نام لارا رکھا ہے۔

لیزا ہیڈن نے حال ہی میں بیٹی کو بریسٹ فیڈ کرواتے ہوئے اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ان تصویروں میں لیزا بیٹی کو تھامے بالکنی میں کھڑی ہوکر دودھ پلاتی نظر آئی۔ انہوں نے تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ہے۔

’کیا یہ صرف ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک تھا؟ اس خصوصی ہفتہ کے اعزاز میں لارا ان سبھی کو شکریہ دینا چاہونگی جنہوں نے انہیں ٹیبل پر جگہ دی ہے‘۔

لیزا کے اس پوسٹ پر اب تک دو لاکھ کے قریب لائکس آئے ہیں۔

بالی ووڈ کی کچھ چند فلموں میں نظر آچکی لیزا ہیڈن ماں بننے کے بعد بھی بہت فٹ اور گلیمرس ہے۔ لیزا اپنے اسٹائل اور لک سے آئے دن لوگوں کو حیران کردیتی ہے۔ لیزا بالی ووڈ کی کچھ مشہور فلموں جیسے کوئین، اے دل ہے مشکل ، اور شوقین میں نظر آچکی ہے۔

لیزا ہیڈن کی تصویروں پر فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکاراؤں کے بھی کمنٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یاریاں فلم کی اداکارہ ایولین شرما نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ‘aawww Little Lara۔ یہ کتنی خوبصورت ہے۔ ویل ڈن لیزا! ایک پاور فل ماں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lisa Lalvani (@lisahaydon)

 

لیزا ہیڈن کی پیدائش 17 جون 1986 کو چنئی میں ہوئی، انکے والد وینکٹ ایک تامل ہے اور والدہ آنا ہیڈن آسٹریلیائی ہے۔ انکی ایک بہن ڈی جے ملیکا ہیڈن ہے۔ بتادیں کہ لیزا ایک تربیت یافتہ بھرت ناٹیم ڈانسر ہے۔

لیزا ہیڈن نے اکتوبر 2016 سے ڈنو لالوانی سے شادی کی ہے، اس جوڑے کو تین بچے ہیں، بیٹا زیک ، لیو اور بیٹی لارا۔

لیزا ہیڈن نے سال 2010 میں فلم عائشہ میں آرتی مینن کا رول نبھایا تھا، سال 2011 میں راسکل ، سال 2012 میں تیلگو فلم راچا، سال 2014 میں کوئین میں وجے لکشمی کے رول میں نظر آئی۔
سال 2014 میں وہ فلم دی شوقین میں آہانا کے کردار میں دیکھی تو سال 2016 میں سنٹا بنٹا پرائیوٹ لمیٹیڈ ، اور ہاؤس فل 3 میں نظر آئی۔ اسکے بعد لیزا فلم اے دل ہے مشکل میں لیزا ڈی سوزا کا رول ادا کیا۔
لیزا فلموں کے علاوہ ٹی وی دنیا میں بھی نام کمایا، انہوں نے سال 2016 میں ایم ٹی وی پر نشر ہوئے شو انڈیاز نیکسٹ ٹاپ ماڈل میں بطور جج اور ہوسٹ نظر آئی۔
سال 2017 میں بنداس چینل پر نشر ہوئی ویب ٹیلی ویژن سیریز دی ٹرپ میں کام کیا، پھر سال 2018 میں ٹاپ ماڈل انڈیا شو کو جج اور ہوسٹ کیا۔