Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی کا بجٹ اسمارٹ فون ڈبلیو 10 الفا، قیمت 9999 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کوریا کی اسمارٹ فون میکر کمپنی ایل جی نے ہندوستان میں اپنا نیا بجٹ اسمارٹ فون ایل جی ڈبلیو 10 الفا پیش کیا ہے۔ ایل جی ڈبلیو سیریز کو کمپنی نے پچھلے سال ہندوستان میں لانچ کیا تھا۔ نیا اسمارٹ فون اوکٹا کور پروسیسر اور رین ڈرائ نوچ جیسے فیچر کے ساتھ آتا ہے ۔ اس فون میں کمپنی کا خاص 2ڈی آرک ڈیزائن اور آرٹیفیشل انٹیلجنس پر مبنی کیمرہ دیا گیا ہے۔

کمنی کا دعوی ہے کہ اس فون کی بیٹری 10 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم دیتی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ایل جی ڈبلیو 10 الفا کے 3 جی بی ریم + 32 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 9999 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ فون صرف بلیک کلر آپشن میں آتا ہے۔

ڈیوئل سم والا ایل جی ڈبلیو 10 الفا اسمارٹ فون 5.7 انچ کے ایچ ڈی + ڈسپلے کے ساتھ آتا ہے۔ جسکا ریزولیشن 720-1520 پکسل ہے۔ ڈسپلے میں رین ڈراپ نوچ دی گئی ہے۔ فون میں 1.6  گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر اور 3 جی بی کا ریم ملتا ہے۔ فون میں سنگل ریئر کیمرا اور سنگل فرنٹ کیمرا ہے۔ اس کا پچھلا کیمرا 8 میگا پکسلز اور فرنٹ کیمرا بھی 8 میگا پکسلز کا ہے۔ فون میں اندرونی اسٹوریج 32 جی بی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 128 جیبی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like