Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی کے 5 جی اسمارٹ فون کا پہلی فوٹو جاری، اس میں ہوگا ڈبل اسکرین

سیول/16اگسٹ(ایجنسی) ایل جی الیکٹرانکس نے پیر کو اپنے دوسرے 5 جی فون کی جھلک پیش کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں الگ کیے جاسکنے والے دو اسکرین ہے۔ جسے اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔ ایل جی نے اس اسمارٹ فون کو تھنک کیو وی 50 کو لانچ کرنے کے چار مہینے بعد 6 ستمبر کو برلن میں آئی ایف اے میں لانچ کرنے کی منصوبہ بندی بنائی ہے۔ آئی ایف اے 2019 یوروپ کا سب سے بڑا ٹیک شو ہے۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے 15 سکنڈ کا ویڈیو جاری کیا ہے۔ جسکا عنوان ’ڈوئل دی بیٹر’ ہے۔ اس میں دو اسکرین کا اسمارٹ فون دیکھایا گیا ہے۔ کوریا اسمارٹ فون ساز نے کہا کہ نئے فون میں ’فری اسٹاپ ہنگ’ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ جو سکنڈ اسکرین کو کسی بھی پوزیشن میں رکھنے یا لیپ ٹاپ کی طرح موڑنے میں مجاز بناتا ہے۔

ممکن ہے نئے 5جی فون کا نام ’وی 60’ ہوگا۔

Tags: