Type to search

آٹو موبائل

لکسوس ایل سی 500 ایچ ہندوستان میں لانچ، قیمت 1.96 کروڑ

لکسوس ایل سی 500

آٹو ڈسک،1فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاپان کی لکسوس لگژری موٹرس نے ہندوستان میں اپنی شاندار گرینڈ ٹورر ایل سی 500 ایچ لانچ کردی- لکسوس ایل سی 500 ایچ کی قیمت 1.96 کرور روپے ہے-

یہ اسکی ایکس شوروم قیمت ہے- یہ شاندار کار ابھی تک 68 ملکوں میں دستیاب تھی- ہندوستان میں 69 واں ملک ہے جہاں کمپنی نے اسکی فروخت شروع کی ہے- ابھی تک دنیا بھر میں 12 ہزار لکسوس ایل سی 500ایچ فروخت ہوچکی ہے- اب نئے کسٹمرس کی امید میں کمپنی نے اسے ہندوستانی بازار میں اتارا ہے-

ایل سی 500ایچ میں ہائیبریڈ پیٹرول انجن دیا گیا ہے- اس میں 3.6 لیٹر وی6 پیٹرول انجن ہے، جو 300 ایچ پی کا پاور اور 348 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

اسکے ساتھ الیکٹرک موٹر دئے گئے ہیں، جو 180 ای پی کا پاور جنریٹ کرتے ہیں، اس ہائبیریڈ انجن کا کمبائنڈ پاور آوٹ پٹ 354 ایچ پی ہے، کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کار 4.7 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ سکتی ہے-

Tags: