Type to search

قومی

من کی بات: اب سبھی کے لیے لوکل کھلونوں کے لیے ووکل ہونے کا وقت ہے

modi-mann-ki-baat

نئی دہلی 30 اگسٹ (ذرائع) وزیراعظم نریندر مودی اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے 68ویں ایڈیشن میں آج (اتوار) قوم کو مخاطب کیا۔ پی ایم مودی نے سب سے پہلے شہریوں کو گنیش اتسو کی مبارکباد دی۔ پی ایم نے تاجروں سے دنیا بھر کی کھلونا مارکیٹ میں ہندوستان کا دبدبہ قائم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج ملک کے باشندوں سے بھی کہا کہ وہ ملک کو خود انحصار بنانے کے لیے ‘ووکل فار لوکل’ کی مہم کے تحت دیسی کھلونے کو فروغ دیں۔

اس پروگرام میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں سات لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کھلونوں کا بازار ہے اور اس میں ہمارا حصہ بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں اپنا حصہ بڑھانے اور ملک کو کھلونوں کا مرکز بنانے کے لئے سب کو آگے آنا ہوگا۔ خاص طور پر نئے تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “کھلونوں سے ہم دو کام کرسکتے ہیں۔

اپنی زندگی میں اپنے شاندار ماضی کو زندہ کرسکتے ہیں اور اپنے سنہری مستقبل کوبھی سنوار سکتے ہیں۔ میں اپنے نئے کاروباری دوستوں سے کہتا ہوں کہ آئیے بطور ٹیم مل کر کھلونے بنائیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہر شخص کو لوکل کھلونوں کے لئے ووکل ہونا چاہئے۔آئیے، ہم اپنے نوجوانوں کے لئے اچھے معیار کے کھلونے بناتے ہیں۔ کھلونا وہی ہونا چاہئے جس سے بچپن یاد آئے۔ ہم ایسے کھلونے بنائیں جو ماحول دوست بھی ہوں”۔

پی ایم نے کہا ہمارے ملک میں اس بار خریف کی فصل کی بوائی گذشتہ سال کے مقابلے 7فیصدی ذیادہ ہوئی ہے۔ میں اسکے لیے ملک کے کسانوں کو مبارکباد دیتا ہوں انکی محنت کو سلام کرتا ہوں۔

Tags:

You Might also Like