Type to search

ٹیکنالوجی

لینووو نے لانچ کیا ٹیب لیٹ، 10.1 انچ ڈسپلے کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ کی بیٹری

ٹیکنالوجی ڈسک،27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لینووو موبائل فونس نے بھلے ہی ہندوستانی مارکٹ میں بڑی جگہ نہ بنائی ہو لیکن برانڈ کے اینڈرائڈ ٹیب لیٹ لائن اپ میں لگاتار مضبوط ہوا ہے۔ لینووو نے اپنے ٹیب لیٹ لائن اپ میں اب ایک اور نیا ڈیوائس ایڈ کردیا ہے۔ لینووو ایم 10 ایف ایچ ڈی آر ای ایل M10 FHD REL ٹیب لیٹ کو بجٹ ٹیب لیٹس کی رینج میں اتارا گیا ہے۔ یہ سیمسنگ گیلکسی ٹیب اے 10.1 انچ کو مارکٹ میں ٹکر دے سکتا ہے۔

لینیوو M10 FHD REL ٹیب لیٹ میں 10.1 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے چاروں طرف بڑی چوڑی بیزلز کے ساتھ دیا گیا ہے۔ یہ ڈسپلے فل ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ آتا ہے۔ اس ڈیوائس میں سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 5 میگا پکسل کا کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔ جو لینڈ سکیپ ڈائریکشن میں ملتا ہے۔ ساتھ ہی لینووو کے نئے ٹیب لیٹ میں فرنٹ ۔ فوکسنگ اسپیکرس بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈیوائس کے ریئر پینل پر ٹاپ۔رائچ 8میگا پسکل کا ریئر کیمرہ دیا گیا ہے۔

کنیکٹیویٹی کے لیے ٹیب لیٹ میں مائیکرو یو ایس بی پورٹ ملتا ہے۔ باقی فیچرس کی بات کریں تو ڈیوئل بینڈ وائ۔فائی 3.5ایم ایم آڈیو جیک اور ایک ایف ایم ریڈیو ٹیونر بھی اس میں ملتا ہے۔ حالانکہ یہ ایک وائی فائی ٹیب لیٹ ہے اور اس میں سم کارڈ لگانے کے لیے سلاٹ نہیں دیا گیا ہے۔ قیمت کی بات کریں تو لینووو Lenovo M10 FHD REL ٹیب لیٹ ہندوستان میں فلپ کارٹ سے 13999 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

Tags:

You Might also Like