Type to search

ٹیکنالوجی

لائیکا لیٹز فون 1 ، ایک انچ کیمرا سینسر کے ساتھ لانچ

لائیکا لیٹز فون 1

ٹیکنالوجی ڈسک، 19 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لائیکا نے اپنے پہلے لیٹز فون 1 اسمارٹ فون کے ساتھ اسمارٹ فون سیگمنٹ میں انٹری کی ہے-

بتادیں کہ لائیکا کیمرا اے جی ایک جرمن کمپنی ہے جو کیمرے ، آپٹیکل لینس ، فوٹو گرافی لینس ، دوربین ، رائفل اسکوپس اور مائیکروسکوپ تیار کرتی ہے۔

بتادیں کہ اس کمپنی کی بنیاد ارنسٹ لیٹز نے 1869 میں جرمنی کے شہر ویٹزلر میں رکھی تھی۔ سال 1986 میں لیٹز کمپنی نے نام تبدیل کرکے لائیکا ، نام رکھا-

لیٹز فون 1 اینڈروئیڈ 11 پر چلتا ہے- اور اس میں 6.6 انچ یو ایکس جی اے + او لیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے-
اس فون کی خاصیت اسکے کیمرے ہیں، جس میں کمپنی نے 20 میگا پکسل کا ایک انچ سینسر کے ساتھ 19ایم ایم برابر 19ایم ایم فوکل لینتھ دی ہے-

فون میں فوٹو بلیک اینڈ وائیڈ میں کلک کرنے کے لیے مونوکروم موڈ بھی دیا گیا ہے- ساتھ ہی فون کے فرنٹ کیمرا میں 12.6 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے-

فون کے بیک میں سرکولر کیمرا سیٹ اپ کے پروٹیکشن کے لیے مقناطیسی لینس کیپ دی گیا ہے-
فرنٹ میں لائیکا لیٹز فون 1 فون میں ہول پنچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ فون کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 پروسیسر سے لیس ہے-

لائیکا لیٹز فون 1 کی قیمت

فون کوسافٹ بینک سائٹ پر لسٹ کردیا گیا ہے۔ یہ فون سنگل لائیکا سلور کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔
لیٹز فون 1 کی فروخت جاپان میں جولائی سے شروع ہوگی۔

لائیکا کے پہلے اسمارٹ فون کا نام لیٹز فون 1 ہے ، جسے جاپان میں لانچ کیا گیا ہے۔ جاپان میں اس فون کی قیمت جے پی وائی 187،920 (تقریبا 1،25،800 روپے) ہے-

لیٹز فون 1 کے اسپیسیفیکیشنس
فون اینڈروئیڈ 11 پر کام کرتا ہے-
فون 6.6 انچ یو ایکس جی اے + 1260-2730 پکسل
ایمولیڈ ڈسپلے
کوالکوم اسنیپ ڈریگن 888 پرویسر
ریم 12 جی بی
اسٹوریج 256 جی بی
ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 1ٹی بی بڑھانے کی سہولت

لیٹز فون 1 کے کیمرا فیچرس
ایک 1 انچ کا کیمرا سیسنر
ایف/1.9 لینس کے ساتھ 20 میگا پکسل کا 1 انچ سینسر
اس میں 19ایم ایم برابر فوکل لینتھ موجود
بلیک اینڈ وائٹ فوٹو کے لیے
فون کے پچھے مونوکروم موڈ
سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 12.6 میگا پکسل کا کیمرا

لیٹز فون 1 کے دیگر فیچرس
فون میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری
الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ
وائی-فائی 802.11اے ایکس
بلوٹوتھ وی5.2
وی او ایل ٹی ای
ڈوئل بینڈ اور فیس آن لاک
فون کا وزن 212 گرام