Type to search

اسپورٹس

انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے دھویا، عرفان کی 31 بال میں ففٹی

اسپورٹس ڈسک،11مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا کی ٹیم کو منگل کو ٹی 20 میچ میں پانچ وکٹ سے ہرا دیا، ممبئی کے ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی طرف سے دیئے گئے 139 رنوں کے ہدف کو ہندوستان نے 18.4 اوور میں حاصل کرلیا- ہندوستان کی ٹیم کی اس جیت میں عرفان پٹھان اور محمد کیف نےاہم رول ادا کیا-

عرفان نے 31 بال میں 3 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 57 رن بنائے، وہیں کیف نے 45 بال میں 3 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 46 رن بنائے- سابق کوچ سنجے بنگار نے 18 رن بنائے، منپریت گونی 11 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے، اووپنر سہواگ کا بیٹ اس میچ میں نہیں چلا، سچن ٹنڈولکر اور سہواگ کی اوپننگ جوڑی میچ میں کچھ خاص نہیں کرسکی- سہواگ جہاں 3 رن بنا پائے، وہیں سچن اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے-

اس سے پہلے انڈیا لیجنڈز ٹیم کے کپتان سچن نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹینگ کے لیے دعوت دی، دلشان 23 رن، اور رومیش 21 رن کی اوپینگ جوڑی نے سری لنکا کو اچھی شروعات دی، لیکن اسکے بعد کوئی بھی بلے باز ذیادہ دیر کریز پر نہیں ٹہر سکا-

Tags:

You Might also Like