Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار نہیں رہے

دلیپ کمار

ممبئی،7 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کا طویل بیماری کے بعد 98 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں چہارشنبہ کے روز  انتقال ہوگیا۔

ہندی فلم انڈسٹری میں شہنشاہ جذبات کے نام سے مشہور دلیپ کمار منگل سے ہندوجا ہاسپٹل کے غیر کوویڈ (آئی سی یو) میں شریک تھے۔

سانس لینے میں آرہی دشواری کی وجہ سے دلیپ کمار کو 29 جون کو ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا ہاسپٹل میں آئی سی یو میں شریک کرایا گیا تھا۔

دلیپ کمار کے انتقال سے فلم انڈسٹری سمیت ملک بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے بڑے شخصیات نے دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار غم ظاہر کیا۔

دلیپ کمار کا علاج کررہے ڈاکٹر جلیل پارکر نے پی ٹی آئی ۔ بھاشا سے کہا، لمبی بیماری کی وجہ سے صبح ساڑے سات 7.30 بجے انتقال ہوگیا۔” اداکار گذشتہ ایک ماہ میں متعدد بار ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔اسپتال میں داخل تھے۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے دلیپ کمار کے انتقال پر کہا، دلیپ کمار کو سینما انڈسٹری کے لیجنڈ کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

انہیں بے مثال صلاحیتوں سے نوازا گیا تھا، جسکی وجہ سے ہر نسل کے ناظرین انہیں پسند کرتے تھے۔ انکا دنیا سے جانا ہمارے ثقافتی دنیا کے لیے ایک نقصان ہے۔ انکے خاندان ، دوست اور لاکھوں مداحوں سے تعزیت۔

دلیپ کمار کے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے اداکار کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ، “بھاری دل اور انتہائی غمزدہ کے ساتھ ، میں اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے پیارے دلیپ صاحب کا کچھ ہی منٹ پہلے انتقال ہوگیا۔ ہم اللہ کے بندے ہیں اور ہمیں انکے پاس ہی لوٹ کر جانا ہوتا ہے۔

دلیپ کمار11 دسمبر 1922کو پشاور کے قصہ خوانی بازار میں پھلوں کے تاجر غلام سرور خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ اصل نام یوسف خان ہے۔

 سال 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمانشو رانی سے ہوئی جنھوں نے انہیں اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا یہ فلم 1944 میں جوار بھاٹا کے نام سے شروع ہوئی جو ان کا بالی وڈ میں ڈیبیو ثابت ہوا۔

اسی زمانے میں ہندی زبان کے مصنف بھگوتی چرن ورما نے یوسف خان کو دلیپ کمار کا نام دیا۔

سائرہ بانو نے 1966 میں 22 سال کی عمر میں دلیپ کمار سے شادی کی تھی- اس وقت دلیپ کمار 44 کے تھے، سائرہ اور دلیپ کی لو اسٹوری بہت مشہور رہی- 12 سال کی عمر میں سائرہ دلیپ صاحب کو دیوانوں کی طرح چاہتی تھی- جب یہ چاہت دلیپ کمار کے سامنے آئی تب دلیپ کمار کو کچھ سمجھ نہیں آیا کیونکہ دلیپ صاحب اس وقت کسی اور کے پیار میں گرفت تھے-

دلیپ کمار نے اسما صاحبہ سے بھی شادی کی تھی، حالانکہ یہ شادی صرف 1983 تک چلی تھی۔ لیکن سائرہ بانو کے ساتھ دلیپ کمار کا ساتھ آخری سانس تک بنا رہا۔

دلیپ کمار نے 1947 میں آئی فلم جگنو، سے انہوں پہلی بار کامیابی کا مزہ چکا پھر اس کے بعد انہوں نے کبھی پچھے موڑ کر نہیں دیکھا-

دلیپ کمار کی یادگار فلموں میں شہید، ندیا کے پار، بابول، فٹ پاتھ، دیوداس ، نیا دور، مغل آعظم،  گنگا جمنا، رام اور شیام ، کرما جیسی فلمیں رہی۔ دلیپ کمار کی آخری فلم قلعہ تھی جو سال 1998 میں آئی تھی۔

دلیپ کمار کو 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا تھا، انہیں 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی مل چکا ہے-

Tags:

You Might also Like