Type to search

اسپورٹس

اگلے سال ٹینس کو الوداع کہیں گے لینڈر پیس، سوشل میڈیا پر کیا اعلان

اسپورٹس ڈسک،26ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کے عظیم ٹینس کھلاڑی لینڈر پیس نے چہارشنبہ کو اعلان کردیا کہ وہ سال 2020 میں کھیل کو  الوداع کہہ دیں گے اور پروفیشنل سرکٹ پر یہ انکا آخری سیشن ہوگا۔ اپنے سنہرے کیریئر میں 18  گرینڈ سلم  سمیت کئی خطاب جیت چکے پیس پچھلے کافی وقت سے خراب فارمس سے متاثر ہے۔ ڈیوس کپ کی تاریخ میں سب سے کامیاب ڈبلز میچ جیتت چکے پیس 19 سال میں پہلی بار ٹاپ 100 سے باہر ہوئے۔

پیس نے ٹیوٹر پر لکھا، میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ 2020 پروفیشنل ٹینس کھلاڑی کے طور پر میرا آخری سال ہوگا۔ انہوں نے آگے لکھا مجھے 2020 ٹینس کلینڈر کا انتظار ہے جس میں میں چنندہ ٹورنامنٹ کھیلوں گا اور دنیا بھر میں اپنے دوستوں اور مداحوں کے ساتھ جشن مناؤنگا۔

انہوں نے کہا، آپ سبھی کی وجہ سے میں یہاں تک پہنچا ہوں، میں اس سال آپ سبھی کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اپنے والدین ڈاکٹر ویس، پیس، دونوں بہنوں اور بیٹی کو شکریہ ادا کیا۔

پیس نے لکھا، میں انے والدین کو انکے ہدایت ، نظم و ضبط، انکے بنائے گئے ماحول اور بنا شرط کے پیار کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انکی مدد اور یقین کے بنا میں یہاں تک نہیں پہنچ پاتا۔ انہوں نے اپنی بڑی بہنوں اور بیٹی کو بھی شکریہ کہا۔

پیس نے اپنے مداحوں سے ان سے جوڑی انکی پسندیدہ یاد بھی شیئر کرنے کو کہا جسکا ہیش ٹیگ ہوگا ’ون لاسٹ رور’ ، انہوں نے کہا 2020 جذباتی سال ہوگا اور مجھے آپ سبھی کا انتظار ہے۔

Tags:

You Might also Like