Type to search

ٹیکنالوجی

لاوا اے ون کلرس فون لانچ، 3 دن تک چلے گی بیٹری ، قیمت ہزار روپے سے کم

ٹیکنالوجی ڈسک، 5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گھریلو کمپنی لاوا نےایک نیا فون لانچ کیا ہے، اسکا نام لاوا اے ون کلرس ہے، اس فون کی قیمت 999 روپے ہے، یہ کمپنی کا اسپیشل ایڈیشن فیچر فون ہے، یہ فون لائٹ بلیو، گرین اور میجنٹا ریڈ ان 3 کلر میں ایا ہے، لاوا نے بتایا ہے کہ وہ لاوا اے ون کلرس کے ساتھ ون – ایئر رپلیسمنٹ گیارنٹی دے رہی ہے- یہ فون پولی کاربونیٹ باڈی کے ساتھ آتا ہے، فون میں 1.8 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے دیا گیا ہے، جسکا اسکرین ریزولیشن 160 – 128 پکسل ہے-

لاوا کا یہ فون انگریزی، ہندی، تامل، تلگو ، کنڑ ، پنچابی اور گجراتی ان 7 زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے- اگر اس فون کے دوسرے اہم فیچرس کی بات کریں تو اس میں کنیکٹ فوٹوز، آئیکن سپورٹ ، انسٹینٹ ٹارچ اور آٹو کال ریکارڈنگ کی سہولت دی گئی ہے، فون کی ٹارچ کو سنٹر نیویگیشن بٹن کو کلک کرکے فوری چالو کیا جاسکتا ہے، اسکے علاوہ لاوا کے فون میں کیلکولیٹر، اسٹاپ واچ، کیلنڈر اور الارم جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں-

لاوا کے اس فیچر فون میں 800 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، کمپنی کا دعوی ہے کہ فون کی بیٹری 3 دن تک چلتی ہے- اس میں 0.3 کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like