Type to search

ٹیکنالوجی

اس کمپنی نے ہندوستان میں لانچ کیے اپنے چار اینڈرائیڈ ٹی وی

حیدرآباد/29جون(اردوپسٹ) کفایتی قیمت میں ٹی وی سیگمنٹ کا آغاز ہندوستان میں تیزی سے ہورہا ہے- کفایتی سیگمنٹ میں اسمارٹ ٹی وی بنانے والی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بڑھ گیا ہے- Vu, TCL اور ژاومی Xiaomi جیسے برانڈ گراہکوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں- تو وہیں چھوٹے برانڈ بھی اپنے اسمارٹ ٹی وی میں مضبوط اسپیسفیکشن مہیا کرارہے ہیں- اب حال ہی میں جرمن برانڈ Metz نے ہندوستانی بازار میں اپنے لیٹیسٹ ٹی وی رینج کو اتارا ہے- Metz اینڈرائیڈ ٹی وی برانڈ کے یہ انڈرائڈ ٹی وی  ای-کامرس سائٹ ایمزون پر فروخت کے لیے مہیا ہونگے اور انکی شروعاتی قیمت 12999 روپے ہے-

Metz اینڈرائیڈ ٹی وی رینچ میں چار نئے ٹی وی اتارے گئے ہیں ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ M32E6 (قیمت 12999 روپے) ، فل ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ M40E6 (قیمت 20999) روپے، 4K  ریزولیشن کے ساتھ M50G2 (قیمت 36999روپے) اور 4K ریزولیشن کے ساتھ M55G2 (قیمت 42999 روپے) ہے- چاروں ٹی وی اسمارٹ ٹی وی ہے- اور انڈرائڈ ٹی وی 8.0 پر چلتے ہیں- ان میں یوٹیوب ، گوگل پلے ویڈیو، ہاٹ اسٹار، اور نیٹ فلکس دیئے گئے ہیں-

Tags: