Type to search

آٹو موبائل

ایم جی ہیکٹر ہندوستان میں لانچ ہوئی، قیمت 12 لاکھ

ایم جی ہیکٹر

حیدرآباد/27جون(اردو پوسٹ) ہندوستان میں ایم جی ہیکٹر لانچ ہوگئی ہے۔ شروعاتی قیمت 12 لاکھ 18 ہزار ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اسکا مقابلہ ٹاٹا ہیرئیر اور مہندرا ایکس یو وی 500 جیسی گاڑیوں سےہوگا۔ لانچ کے پہلے سے ہی اسکی 10 ہزار سے زیادہ بکنگ ہوچکی تھی۔ ہیکٹر کے کئی ویرینٹ ہے۔ پیٹرول ایم ٹی‘ پیٹرول ہائبریڈ ایم ٹی‘ پیٹرول ڈی سی ٹی‘ ڈیزل ایم ٹی۔

ایم جی ہیکٹر ایک انٹرنیٹ کار ہے۔ یہ آئی اسمارٹ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ خریدنے کے ساتھ ہی آپ کو اس میں ایئر ٹیل ای۔سم اینبڈیڈ ملے گا جس سے کنکٹیویٹی فیچر انیبل ہوپائے گا۔

اس میں آپ کو کئی بہترین فیچرس ملیں گے‘ جیسے 10.4 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم‘ فرنٹ پاور سیٹرس‘ پاور ٹیل گیٹ‘ وغیرہ۔ اسکی بکنگ پچاس ہزار کی رقم پر پہلے ہی شروع ہوگئی ہے۔

Tags:

You Might also Like