Type to search

ٹی وی اور فلم

لتا منگیشکر کورونا مثبت ، آئی سی یو میں شریک

لتا منگیشکر کورونا

نئی دہلی، 11 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا کی دوسری لہر ختم نہیں ہوپائی تھی کہ اب کورونا نے ایک بار پھر اپنے پیر پھیلانا شروع کردیئے۔

اومیکرون کے کیس دن بہ دن بڑھ رہے ہیں۔ سیاسی قائدین، بالی ووڈ ستاروں کے بعد اب مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا کی زرد میں آگئی ہیں۔

بلبل ہند نامور گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا مثبت پائی گئی ہیں جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتلائی جا رہی ہے ان کی چچازاد بہن نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کرونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انھیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں فی الوقت آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

انہیں ممبئی کے کینڈی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ لتا منگیشکر 92 سال کی ہے اور انہیں عمر سے متعلق دیگر مسائل بھی ہیں۔

جیسے ہی لتا منگیشکر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سامنے آئی ہے انکے چاہنے والے لگاتار ٹیوٹ کرکے انکے جلد ٹھیک ہونے کی دعائیں کررہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 92 سالہ گلوکارہ میں کرونا کی ہلکی علامات پائ گئی اور ان کی حالت مستحکم ہے۔
نومبر 2019 میں بھی انھیں سینے کے وائرل ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چند دنوں تک اسپتال میں علاج کرانے کے بعد وہ صحتیاب ہو گئی تھیں۔

مرکزی حکومت سے انہیں پدم شری جیسے کئی سارے اعزاز مل چکے ہیں- فلم انڈسٹری کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ تو 30 سال پہلے ہی لتا منگیشکر کو دی دیا گیا تھا- ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا جا چکا ہے-