Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘بیل باٹم’ میں لارا دتہ نے نبھایا اندرا گاندھی کا رول، ٹرانسفرمیشن دیکھ سبھی حیران

لارا دتہ بیل باٹم

فلمی ڈسک،6 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس یونیورس اور اداکارہ لارا دتہ لمبے عرصے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر فلم بیل باٹم سے واپسی کررہی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم ‘بیل باٹم‘ کا ٹریلر جاری ہوچکا ہے اور اس میں لارا دتہ کو پہچان پانا مشکل ہے۔

لمبے وقت سے انتظار کی جانے والی اکشے کمار کی فلم ‘بیل باٹم’ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ فلم کے ٹریلر نے شائقین کا جوش و خروش چار گنا بڑھا دیا ہے۔

یہ فلم 19 اگست کو سینما گھروں میں دستک دے گی۔ اس دوران فلم سے متعلق قصے اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

جب سے فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ تب سے لوگ لارا دتہ کو دیکھ کر کافی حیران ہیں۔ لارا دتہ کو اس فلم میں ایک نئی پہچان ملی ہے۔ اس زبردست تبدیلی کو دیکھ کر شائقین ان کے فین بن رہے ہیں۔

لارا دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں میک اپ کی تیاری کو بتایا گیا ہے۔

 

ٹریلر میں لارا دتہ کافی مضبوط انداز میں نظر آرہی ہے۔ اپنے اس کردار کے لیے لارا کو کافی ہوم ورک اور ریسرچ کرنا پڑا۔

لارا دتہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر لوگوں کو حیران کر رہی ہے۔

اداکارہ کے مداح ان کی شکل دیکھ کر حیران ہیں۔ دراصل ، لارا کا فلم کا لک مرحوم سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سے متاثر لگ رہا ہے۔

لارا دتہ نے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہا ، “مسز گاندھی جیسے مشہور کردار کو اسکرین پر لانا ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ بے حد ضروری تھا کہ فلم میں ان کے باڈی لینگویج کو درست طریقے سے اتارا جائے۔

 

اس کردار کے لیے اداکارہ نے جو محنت کی ہے وہ واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ انکے لک کے ساتھ ہی لوگ میک اپ آرٹسٹ کے ہنر کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

فی الحال تو لارا کے لک کو دیکھ کر یوزرس کا ٹیوٹر پر ٹیوٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ کے اس نئے لک کے سامنے آنے کے بعد فینس کا ردعمل دیکھنے لائق ہے۔

بتادیں کہ اس فلم کو ریلیز کرنے کی لمبے وقت سے تیاری چل رہی تھی، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی۔

وہیں اب لمبے وقتت کے بعد فلم جلد ہی تھیٹرس میں دیکھی جاسکے گی۔ اس فلم میں اکشے کمار خفیہ افسر کے رول میں نظر آئیں گے۔

بتادیں کہ یہ فلم 1984 کے ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ یہ فلم اندرا گاندھی کے دور کے دوران ایک طیارہ ہائی جیک کی کہانی ہے۔

بیل باٹم فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ، لارا دتہ ، ہما قریشی ، وانی کپور جیسے تجربہ کار فنکار نظر آنے والے ہیں۔

فلم کو واسو بھگنانی ، جیکی بھگنانی ، دیپ شیکھا دیشمکھ ، مونیشا اڈوانی اور نکھل اڈوانی  نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم بیل باٹم کو ڈائریکٹ رنجیت تیواری کررہے ہیں اور فلم کا پروڈکشن پوجا انٹرٹینمنٹ، ایمی انٹرٹینمنٹ کا ہے۔ جبکہ فلم میں میوزک تنشک باگچی کا ہے۔

اس سے قبل لارا سال 2018 میں فلم ‘ویلکم ٹو نیو یارک’ میں نظر آئی تھی۔ لارا نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز سال 2003 میں فلم اندز سے کیا۔ لارا نے اپنے کیریئر میں کئی زبردست فلمیں کیں ، جن میں ‘خاکی’ ، ‘نو انٹری’ ، ‘پارٹنر’ ، ‘ہاؤس فل’ ، ‘ڈان 2’ وغیرہ شامل ہیں۔

Tags:

You Might also Like