Type to search

اسپورٹس

لنکا پریمیر لیگ کے دوسرے سیزن کا 30 جولائی سے آغاز، 40 میچ کھیلے جائیں گے

اسپورٹس ڈسک،15مئی (ذرائع) آئی پی ایل 2021 کے سیزن 14 کا کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے سے فینس مایوس تھے۔ لیکن فینس کے لیے ایک بڑی خوشخبری سری لنکا نے دی ہے۔ لنکا پریمیر لیگ 30 جولائی سے شروع ہونگے۔

سری لنکا بورڈ نے لنکا پریمیر لیگ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا ہے۔ آئی پی ایل کی طرز پر شروع کی گئی سری لنکا کا ٹی20 ٹورنامنٹ لنکا پریمیر لیگ کا دوسرا سیزن 30 جولائی سے 22 اگسٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

سال 2020 میں منعقد پہلے سیزن میں جافنا اسٹالینز کی ٹیم خطاب جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

لنکا پریمیر لیگ کو لیکر سری لنکا بورڈ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ارجن ڈسلوا نے اس بارے میں بتاتے ہوئے کہا۔

ہمیں اس سیزن کے انعقاد کے لیے ایک مناسب وقت مل گیا ہے، ساتھ ہی ہم ٹورنامنٹ سے جڑے دیگر نکات کو آخری شکل دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ اس بار لنکا پریمیر لیگ میں 40 لیگ میچ کھیلے جائیں گے۔ لنکا پریمیر لیگ میں 5 ٹیمیں اس بار بھی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔

اگر آنے والے وقت میں ٹیموں کی تعداد بڑھتی تو میچوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔ پچھلا سیزن نومبر سے ڈسمبر کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

پچھلی بار بھی 5 ٹیم اس لیگ میں کھیلی تھی۔ کولمبو کنگز ، ڈمبولا وائکنگز ، جافنا اسٹالینز ، گیل گلیڈیٹرز اور کینڈی ٹسکرز ٹیمیں آئی پی ایل میں کھیلتی ہیں۔

غور طلب ہے کہ اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں سیزن کو درمیان میں ہی ملتوی کرنا پڑا۔

کئی کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جسکے بعد بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ لیا۔

سخت بائیوببل کے باوجود کورونا انفیکشن کھلاڑیوں تک پہنچ گیا۔ ایسے میں اس ٹورنامنٹ کے بیرون ملک میں انعقاد کرانے کی بحث ہورہی ہے۔