Type to search

آٹو موبائل

لامبورگینی ہورکان ایو آر ڈبلیو ڈی سوپر نے بھارت میں لانچ، قیمت 3.22 کروڑ

آٹو ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لامبورگینی نے اپنی شاندار سپر کار ہورکان ایو آر ڈبلیو ڈی (ریئر وہیل ڈرائیو) ہندوستان میں لانچ کردی- اسکی ایکس شوروم قیمت 3.22 کروڑ روپے ہے- کمپنی اس نئی کار کو ملک میں پہلا سے موجود اسکی ہوریکن ایو آل -ویل ڈرائیو ماڈل اور ہوریکن اسپائڈر ماڈل کے ساتھ فروخت کرئے گی- ان دونوں کاروں کی قیمت 3.73 کروڑ اور 4.1 کروڑ روپے ہوگی-
نئی

لامبورگینی ہورکان ڈرائیو ریئر وہیل ڈرائیو میں 5.2 لیٹر وی 10 پیٹرول انجن دیا گیا ہے- یہ انجن 610 پی ایس کا پاور اور 560 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے- انجن 7 اسپیڈ ڈیوئل کلچ گیئر باکس سے لیس ہے- کار کے نام سے ہی صاف ہے کہ یہ پاور کار کے ریئر وہیل میں جاتا ہے-
لامبورگینی کا دعوی ہے کہ صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں اس کار کو صرف 3.3 سکنڈ کا وقت لگے گا- اسکی ٹاپ اسپیڈ 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- ڈیزائن کی بات کریں تو کمپنی ایوو آر ڈبلیو ڈی میں ایک نیا فرنٹ اسپلٹر اور ایئر انٹیک دیا ہے- اسٹانڈرڈ اروکان ایوو سے الگ لک دینے کے لیے اس کار میں الگ اسٹائل کا ریئر ڈفیوزر بھی دیا گیا ہے- کار میں اپیل کار پلے سپورٹ کے ساتھ 8.4 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹیمنمنٹ سسٹم ، فل ڈیجیٹل انٹسرومنٹ دیا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like