Type to search

قومی

لالو پرساد یادو کی 73 ویں سالگرہ، تیجسوی یادو نے کی لالو سے ملاقات

پٹنہ،11جون(ذرائع) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کا آج (جمعرات) کو جنم دن ہے- آج وہ اپنا 73واں جنم دن منارہے ہیں- انکے چھوٹے بیٹے اور بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے ایک ویڈیو اور والد کے س اتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، پیارے بہار کے لوگ، آج والد سے ملنے رانچی آیا ہوں- انکے جنم دن پر الگ الگ طرح کے جذبات ذہن میں آرہے ہیں- ذہن میں تھورا پریشان ہے کہ وہ ہم سے دور اکیلے جدوجہد کررہے ہیں اور تھوڑا مضبوط بھی کیونکہ انکا جنم دن مجھے اور ذیادہ حوصلہ دیتا ہے-

آرجے ڈی ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے یہاں کہاکہ پارٹی ہر سال آرجے ڈی صدر کی یوم پیدائش دھوم ۔دھام سے مناتی رہی ہے لیکن کوروناوبا کی وجہ سے سادگی کے ساتھ یوم پیدائش منائی جارہی ہے ۔

Tags:

You Might also Like