Type to search

قومی

لالو جی کا لڑکا 10ویں پاس بھی نہیں ہے، اسکو وزیر اعلى بننا ہے اس بات کی فکر اسکو ہے، ایم اے پاس کر کے آپ کا لڑکا چپراسی نہیں بن پا رہا ہے اس بات کی فکر کون کریگا : پرشانت کشور

پٹنہ ، 17 مئی (پریس نوٹ) : جن سوراج پدیاترا کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت کشور نے کہا کہ آپ جس ایشو کو لیکر ووٹ دیتے ہیں، وہ آپکو دیر سےہی سہی ، لیکن ملتا ضرور ہے ، دیکھئے لالو یادو کا لڑکا تیجسوی یادو دسویں پاس نہیں ہے اور اسے وزیر اعلى بننا ہے، لالو جی کو اس کی فکر ہے وہیں ایم اے کر کے آپ کا لڑکا چپراسی نہیں بن پا رہا ہے، وہ گھرپر بیٹھا ہے آپکو اسکی فکر نہیں ہے۔

آپ ذات پات کا جھنڈا اٹھایں ہوئے ہیں ، آپکو مذہب کی فکر ہے۔ آپ یہاں سے پاکستان دیکھ رہا ہے لیکن آپ اپنے بچوں کی غربت، بے روزگاری اور بے بسی نہیںدیکھ رہی ہے ۔

آپ نے ببول بویا ہے تو آم کہاں سے کھائیں گے: پرشانت کشور

پرشانت کشور نے مزید کہا کہ میں گاؤں اور بلاکوں میں جاکر ہاتھ جوڑ کر لوگوں کو سمجھا رہا ہوں کہ آپ اپنا نہ سہی کم سے کم اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچئے ۔ اگر آپ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر نہیں کریں گے تو کوئی لیڈر آپ کے بچوں کی فکر نہیں کرے گا۔ میں نے بہت سے لیڈروں کے ساتھ کام کیا ہے اور میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ اپنے بچوں کی فکر نہیں کریں گے تو کوئی لیڈر یا پارٹی آپ کے بچوں کی فکر نہیں کرے گی۔1 کلو اناج چوری کرکے آپ کو راشن کارڈ کے نام پر 4 کلو اناج ملتا ہے۔

ووٹنگ کی اہمیت بتاتے ہوئے پرشانت کشور نے مزید کہا کہ آپ نے ذات پات کے نام پر ووٹ دیا ہے، تو آپ کی ذات کے رہنما اسکارپیو اور ہیلی کاپٹر پر اچھا کرتا پاجامہ پہن کر گھومتے نظر آتے ہیں۔ آپ بہار کے لوگوں نے کبھی تعلیم کے نام پر ووٹ نہیں دیا۔ آپ نے روزی روٹی کے لیے ووٹ نہیں دیا۔

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1