Type to search

فیشن

گرین گاؤن میں خوبصورت لک میں کرینہ کپور نے گرائی بجلیاں

گرین گاؤن

فیشن ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا فیشن سینس میں کوئی جواب نہیں ہے- فیشن کی صحیح سمجھ کے ساتھ کرینہ ہمیشہ اسٹائل میں رہتی ہے- کوئی بھی ایونٹ ہو، شادی، وکیشن یا پھر پروموشنل ایونٹ، کرینہ سرخیاں بٹورنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی ہے- اتوار کو کرینہ کپور نے لیکمے فیشن ویک سمر – ریسورٹ 2020 کے گرینڈ فنائلے میں بطور شو اسٹاپر ریمپ واک کیا – جہاں انہوں نے ایک شماری گرین کلر کی جھلملاتی ، آف شولڈر گاؤن پہنی تھی- ریمپ پر کرینہ کا اعتماد اور اسٹائل بھی دیکھنے لائق تھا-

ریمپ واک کے بعد اداکارہ کرینہ نے میڈیا سے بات کی اور کہا کہ انکے اندر ماڈل چھپی ہوسکتی ہے کیونکہ انہیں ریمپ پر چلنا بے حد پسند ہے- گرین گاؤن پہنے کرینہ کہتی ہے کہ مجھے ریمپ واک کرنا بہت پسند ہے، میں ایک چھپی ہوئی ماڈل ہوں، مجھے ایسے خوبصورت ڈیزائنر ملے، میں انکے کپڑے پہنتی ہوں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے، مجھے یہ پسند ہے اور مجھے ان سبھی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے-

ڈیزائنر امت اگروال کی ڈریس کو لیکر انہوں نے کہا کہ، میں نے پہلی بار امت کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہنے ہیں- جو میرے پسندیدہ رنگوں میں سے ایک ہے- انہوں خصوصی طور سے میرے لیے آوٹ فٹ ڈیزائن کیا ہے اور میں آج رات کو بہت زندہ دل اور سیکسی محسوس کررہی ہوں، کرینہ نے اپنے شوہر سیف علی خان کو یاد کرکے کہا کہ وہ اس بھیڑ میں سے صرف ایک شخص کو یاد کررہی ہیں، انہیں آنا چاہیئے تھا کیونکہ میں بہت شاندار محسوس کررہی ہوں-

لیکمے فیشن ویک نے اپنے 20 سال پورے کیے ہیں، جبکہ کرینہ پچھلے 11 سال سے اسکا حصہ رہی ہے-

Tags:

You Might also Like