Type to search

فیشن

لیکمے فیشن ویک: سائی مانجریکر ، ملائکہ اروڑا اور بپاشا باسو کا ریمپ واک

فیشن ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لیکمے فیشن ویک کے تیسرے دن بھی ریمپ پر ماڈلس کے ساتھ بالی ووڈ ستارے بھی نظر آئے- ان میں بپاشا باسو، کرن سنگھ گرور اور ملائکہ اروڑا بھی شامل تھے- حالانکہ ، ریمپ پر جب سائی مانجریکر اتری تو انکی خوبصورتی کے آگے ملائکہ اور بپاشا کا گیلمر بھی کم پڑتا نظر آیا-
ملائکہ اروڑا فینش ڈیزائنر ورون چکلم کے لیے شو اسٹاپر بنی تھی- یہی پہلی بار تھا جب ورون نے لیکمے فیشن ویک میں بطور ڈیزائنر ڈیبیو کیا- ملائکہ کے اے-لائن ریڈ لہنگے پر ہیوی سلور ورک کیا گیا تھا- اس ورک میں پھول اور پتیوں کی ڈیزائن کے ساتھ ہی چوڑیاں بنی دیکھائی دی- نیٹ کے دوپٹے پر بھی سلور ورک کیا گیا تھا-

بلاؤز کو اسپرٹ اور سوئٹ ہارٹ نیک لائن ڈیزائن دیا گیا تھا، جو ملائیکہ کی گلیمرس امیج کو سوٹ کررہا تھا- اسکے ساتھ انہوں نے نیک پیس پہنا تھا جو انکے لک کو مکمل کرتا دیکھا- تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملائکہ اس لک میں کتنی اچھی لگ رہی تھی-
حالانکہ جب ڈیزائنر جوڑی جیویوا کے لیے سائی مانجریکر ریمپ پر اتری ، تو سب کی نگاہیں بس انہیں دیکھتی رہ گئی- سائی نے بے حد خوبصورت کریم کلر کا لہنگا اور اسکے ساتھ کنٹراسٹ میرون کلر کا بلاؤز پہنا تھا- لہنگے پر سیکن ورک، پینٹ ورک اور موتیوں کا کام کیا گیا تھا جو اسے اچھا ڈیزا،ن دے رہا تھا- وہیں بلاؤز پر موتی ورک کے ساتھ گولڈن تھیرڈ ورک دیا گیا تھا-

اس رچ ورک والے لہنگے کے ساتھ چنی تو بے حد پلین رکھا گیا تھا- نیٹ کے دوپٹے پر ہلکا اوور آل گولڈن ورک تھا اور بارڈر پر سیکون ورک بھی کیا گیا تھا- سائی کے اس لک کے ساتھ کندن اور پرل جیولری میچ کی گئی تھی جو انہیں راجستھانی اور رائل لک دے رہی تھی- اس لک میں صحیح معنی میں سائی کی خوبصورتی ابھر کر آرہی تھی-

وہیں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گرور دونوں سنجوکتا دتہ کے لیے شو اسٹاپر بنے- بپاشا نے بے حد خوبصورت سلک ساڑی پہنی تھی جس پر گولڈن پرنٹ ورک کیا گیا تھا- یہ ڈیزائن ساڑی کو بے حد ایکیٹیو بنا رہا تھا وہیں بلاؤز کو لانگ بلیک سلیوس لک دیا گیا تھا-

Tags:

You Might also Like