Type to search

فیشن

لیکمے فیشن ویک کے آخری دن کرینہ کپور خان نے برپا کیا گلیمر کا جادو

فیشن ڈسک،26اگسٹ(اردوپوسٹ) لیکمے فیشن ویک 2019 کا شاندار اختتام ہوگیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اس فیشن ویک کے آخری فیشن شو کو اور بھی گلیمرس بنا دیا تھا۔ یہاں پر کرینہ کپور شو اسٹاپر بن کر اتری تھی۔ بلیک کلر کے گاؤن میں کرینہ اپنے اسٹائل سے یہاں موجود لوگوں کا دل جیت لیا۔ یہاں وجہ ہے کہ ، سوشل میڈیا کرینہ کپور کا یہ لک وائرل ہو چکا ہے۔

لیکمے فیشن ویک 2019 میں کرینہ گذشتہ رات حصہ لینے پہنچی تھی۔ یہاں پر کرینہ کے فیشن شو کے دوران ریمپ واک کیا۔
ریمپ پر چلتی کرینہ اس دوران بے حد خوبصورت نظر آرہی تھی۔ اپنے اسٹائل لک کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہنے والی کرینہ اس دوران بھی اپنے حسن کی بجلیاں گراتی نظر آئی۔

ریمپ پر کرینہ بلیک کلر کے گاؤن میں اتری تھی۔ بلیک کے ساتھ کرینہ نے ریڈ کلر کا لپ کلر کیری کیا تھا۔ کرینہ کا یہ گاؤن ان پر بے حد اچھا لگ رہا تھا۔
کرینہ کا آف شولڈر کارسیٹ گاؤن پچھے سے بھی بے حد کمال نظر آرہا تھا۔ جس پر پچھے ایک بلیک کلر کی خوبصورت آرچ لگی ہوئی تھی۔
لیکمے فیشن ویک میں کرینہ نے جانی مانی فیشن ڈیزائنر گوری اور نونیکا کے لیے ریمپ واک کیا۔

Tags:

You Might also Like