Type to search

فیشن

لیکمے فیشن ویک: دیشا پٹانی اور ملائکہ اروڑا نے کیا ریمپ واک، جیتا سب کا دل

ممبئی،26اگسٹ(اردوپوسٹ) لیکمے فیشن ویک 2019 میں اس بار کئی بالی ووڈ ستاروں کے جلوے دیکھنے کو ملے، چاہے وہ کٹرینہ کیف ہو یا پھر بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے ، ہر کسی نے ریمپ واک کرکے اپنے زبردست انداز سے لوگوں کا دل جیتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ بالی ووڈ ستاروں کی بات ہو اور اس میں دیشا پٹانی اور ملائکہ اروڑا کا نام نہ ہو، ایسا ہونا تھوڑا مشکل ہے۔ لیکمے فیشن ویک 2019 میں ریمپ پر دیشا پٹانی اور ملائکہ اروڑا نے اپنے شاندار انداز سے خوب توجہ مرکوز کی۔ انکے ریمپ پر آتے ہی وہاں موجود لوگوں کی نگاہیں انہی پر ٹکی رہی۔

خاص بات تو یہ ہے کہ دیشا پٹانی اور ملائکہ کا جادو ریمپ واک کے ساتھ ساتتھ سوشل میڈیا پر بھی چھایا ہوا ہے۔ جہاں ایک طرف لیکمے فیشن ویک 2019 میں دیشا بلیک شیمارا ڈریس میں دیکھائی دیں، تو وہیں دوسری طرف ملائکہ میرون ڈریس میں نظر آئی۔ انکی ان فوٹو اور ویڈیو کو دیکھ کر فینس تعریف کرتے نہیں روک رہے ہیں۔ انکے علاوہ تارہ ستاریا ، راکل پریت سنگھ اور کئی بالی ووڈ فنکاروں نے بھی لیکمے فیشن ویک میں موجودگی درج کرائی۔

Tags:

You Might also Like